چیمپئنز ٹرافی کی تیاری، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فزیکل کنڈیشننگ کیمپ کیلئے 38 سینئرز ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان، کیمپ 30 اپریل سے 15 مئی تک ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا

جمعہ اپریل 18:58

چیمپئنز ٹرافی کی تیاری، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فزیکل کنڈیشننگ کیمپ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے رواں برس چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں فزیکل کنڈیشننگ کیمپ کیلئے 38 سینئرز ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، کیمپ 30 اپریل سے 15 مئی تک ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا۔ چیمپئنز ٹرافی 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی۔ جمعہ کو پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں فزیکل کنڈیشنگ کیمپ کیلئے 38 سینئرز کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، یہ ایونٹ کی تیاری کا پہلا مرحلہ ہے، نامور آسٹریلوی فزیکل انسٹرکٹر ڈینل بیری ٹریننگ کی نگرانی کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ روئلانٹ کی سفارش پر پی ایچ ایف نے ڈینل کی خدمات حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

کنڈیشننگ کیمپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہرعباس، امجد علی، وقار، محمد عرفان سینئر، راشد محمود، محمد فیصل قادر، محمد علیم بلال، تعظیم الحسن، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، محمد رضوان سینئر، محمد توثیق ارشد، علی شان، محمد عمر بھٹہ، ابو بکر محمود، شفقت رسول، غضنفر علی، عبدالوحید اشرف رانا، محمد اظفر یعقوب، محمد عتیق، محمد ارسلان قادر، اعجاز احمد، سمیع اللہ، محمد عرفان جونیئر، محمد دلبر، نوید عالم، اسد عزیز، بلال قادر، محمد رضوان، محمد جنید کمال، خضر اختر، تیمور ملک اور محمد عاطف مشتاق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :