پنجاب اسمبلی اجلاس، سیکرٹری فنانس اور منسٹر فنانس کی عدم موجودگی پر دوسری مرتبہ پھر ڈپٹی سپیکر نے کارروائی روک دی

اجلاس میں بجٹ پر تیسرے روز بھی بحث جاری رہی ،بجٹ بنانے میںسرکاری ملازمین دست و بازو ہوتے ہیں ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیایہ بجٹ آی ایم ایف کا بجٹ ہے حکومت گھبرائی ہو ئی ہے، رانا محمد اقبال

پیر 22 جون 2020 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2020ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سیکرٹری فنانس اور منسٹر فنانس کی عدم موجودگی پر دوسری مرتبہ پھر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کی کارروائی ان کے آنے تک روک دی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ آٹھ منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں بجٹ 2020-21ء پر تیسرے روز بھی بحث جاری رہی۔

اجلاس میںلیگی ایم این اے کی وفات پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا کہ بجٹ تیزی اور محنت سے تو بنایا گیا جسے دیکھ کر بے بسی بسی محسوس کی جا سکتی ہے،بجٹ بنانے میںسرکاری ملازمین دست و بازو ہوتے ہیں ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیایہ بجٹ آی ایم ایف کا بجٹ ہے حکومت گھبرائی ہو ئی ہے، (ن) لیگ کے دور میں سڑکوں پر سفر کرتے تھے تو سکون محسوس کرتے تھے اس حکومت نے روڈ ڈویلپمنٹ کے بجٹ پر ستاسٹھ فیصد کٹ لگا دیا ہے لاہور میں انڈرپاسز اور سڑکیں بنائی گئیں شہباز شریف نے اسکو گارڈن آف فالورز بنایا،موجودہ حکومت نے کسی پراجیکٹ کو مکمل نہیں کیاحکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہر شعبے کوناکارہ بنا دیا گیا حکومت فیل ہو چکی ہے ہر طرف مافیا کا راج ہے زراعت چینی آٹا گندم پیٹرول سب مافیا کے ہاتھ میں ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بھی ناکام ہوچکی ہے گندم خریداری میں بھی کسان کو خسارے میں دھکیل دیا گیا ہے لائیوسٹاک میں بھی خاطر خواہ رقم مختص نہیں کی گئی غذائی قلت دور کرنے کے منصوبے میں بھی کوئی فنڈ نہیں رکھا گیاحکومت کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہے دو سال ہوگے ہیں حکومت کی کارکردگی بھی تو بتائی جائے کام کر کے دکھائیں اپوزیشن پر تنقید ہی نہ کی جائیانہوں نے کہا کہ پنجاب گندم میں خود کفیل تھا جتنا اچھا چاول پنجاب سیالکوٹ گوجرانوالہ شیخوپورہ کا ہے دنیا میں اس کا کوئی مقابلہ نہیں پاکستان کا خوشبو دار چاول بھارت اپنے کسان کیلئے بہت آسانیاں پیدا کرتا ہے بجلی پر سبسڈی بھی دیتا ہے پنجاب کے کسان کو آٹھ سو سے ایک ہزار روپے کا قرض دیاجائے بھارت کا کاشتکار ایک ایکٹر سے پچپن من فی ایکٹر پیداوار نکالتا ہے پاکستان کے علاوہ دنیا کے کسی حصے میں بھینس گائے یا بکری گھوڑی نہیں پائی جاتی پاکستانی گھوڑی کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی کرونا میں حکومت کے ساتھ رہے سارے پاکستانی اکٹھے ہیں کشمیر میں بھارتیوں نے جو کچھ کیا اس پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑتی ہے پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے اس ملک کو ایک ایٹمی قوت بنایا جس پر سب ایک ہیں شہبازشریف نے میگا پروجیکٹس میں چھ سو بیاسی ارب روپے بچایاہے شہبازشریف نے ترانوے دنوں میں ڈینگی کا خاتمہ کیاتھاسری لنکا گیا تو وہ کہنے لگے حیران ہوں شہبازشریف نے مختصر دنوں میں ڈینگی کا خاتمہ کر دیاسری لنکا والے دو سالوں میں ڈینگی ختم نہ کر سکے ہم نے دو ماہ میں ڈینگی ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

حکومتی رکن مومنہ وحید نے ڈپٹی سپیکر کو جواب دیا کہ بجٹ پر بحث کرنے سے انکار کر دیامیری بجٹ پر کوئی تیاری نہیں ہے اسی لئے بجٹ پر منگل کے روز بات کروں گی۔پیپلز پارٹی کے سیدعلی حیدر گیلانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیںہمارا تعلق جنوبی ہنجاب سے ہے دہائیوںسے خطہ محرومیوںکا شکار ہے دو ہزار اٹھارہ میں جنوبی ہنجاب کو سو دن میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھااب چھ سو دن گزرنے کے بعد جنوبی پنجاب سیکریٹیرٹ بنایا جا رہا ہے ہم جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کو مسترد کرتے ہیں ہمیں اہنا وزیر اعلی اور سپیکر چاہیے ہمیں این ایف سی ایوارڈ میں حصہ چاہیے ،جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی ہے وہاں کے کسانوں کے قرضے معاف کیے جائیںنشتر ہسپتال میں فری کرونا ٹیسٹ کی سہولت اور کٹس ختم ہوچکی ہیں نا ہی وہاں وینٹی لیٹرز ہیںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آضافہ کیا جائے ،ملتان تاریخی شہر ہے ملتان کے لیے بگ سٹی آلاونس دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ممبران پر کمیٹی بنائی جائے تاکہ چیک کرے فنڈز کہاں کہاں خرچ ہوئے ہیں جنوبی پنجاب کے کسانوں کے ٹیکسز اور چھوٹے قرضے معاف کئے جائیں جنوبی پنجاب کے چھوٹے کسانوں کو قرضہ جات دئیے جائیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا جائے ملتان سب سے بڑا شہر ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتاہے اسے بگ سٹی الائونس دیاجائیجنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی ہے وہاں کے کسانوں کے قرضے معاف کیے جائیں۔

تحریک انصاف کی نیلم حیات نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کرونا کا شکار ہے معیشت سکڑ چکی ہے ان حالات میں بجٹ تازہ ہوا کا جھونکا ہے ،بجٹ میں عام آدمی کو ٹیکس ریلیف دیا گیا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے مستحق افراد کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیاجائے ن لیگ نے آج تک ٹرانسجینڈر کے لیے کارڈ تک نہیں بنایا ہم نے ٹرانسجینڈر کو حقوق دیے شناخت دی ہے ن لیگ کے کون کون سے کیس کھلے جائیں انکوئریز ختم ہو جائیں گی لیکن انکے کیس ختم نہی ہونگے۔

ن لیگ کے سمیع اللہ خان نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اس وزیرنے پیش کیا جس کی فیملی کے اثاثے حکومت آنے سے قبل چھ کروڑ آج سو ارب سے زائد ہیں ملتان نیب کی انکوائرئ رپورٹ میں لکھا ہواہے پہلی مصیبت عمران خان کی پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو کھایا دوسری مصیبت کرونا نے انسانوں کو کھایا تیسری مصیبت ٹڈی دل فصلوں اور اناج کو کھا رہی ہے صوبوں کی آمدن زیادہ وفاق سے آتی ہے سولہ سو ایک ارب روپے پنجاب حکومت کو وفاق نے دینے کا اعلان کیا وفاق نے سولہ سو ایک ارب روپے کے بجائے گیارہ سو ستائیس ارب روپے دئیے جس میں چار سو چوہتر ارب کا کٹ لگایاگیاپانچ ہزار پانچ سو ارب روپے بجٹ اکٹھے کرنے کے بجائیاڑتیس ہزارآٹھ سو ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کیا اس سال پانچ ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کاجھانسہ دیاگیا اسی مفروضے سے صوبے متاثر ہوں گے ماہرین کے مطابق چار ہزار ارب روپے ہی الٹھا ہو سکے گا پھر سارے اعداد وشمار غلط ہو جائیں گے سندھ کی طرح پنجاب بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دس فیصد کی جائیں اور ایم پی ایز کے حلقے کے ترقیاتی کام کروائے جائیں حکومت نے ترقیاتی بجٹ تین سو سینتیس ارب روپے مختص کیا لیکن دو سو ارب تک خرچ نہیں کرسکیں گیمہنگائی چار فیصد جو چھوڑ کر گئے اسے چودہ فیصد تک پہنچایادیاگیاہے قبرستان اور گورکن کے ملازمین کے روزگار میں اضافہ ہوا لیکن کاروبار اور سرمایہ دار برباد ہو گئے جو نالائقی ہے اسے کرونا پر ڈالا جارہاہے حکمران ٹھیک ہیں اور عوام جاہل ہو گئے ہیں سو سے زائد ڈی پی او اور ڈی سی او کے تبادلے کئے جائیں گیتو پھر حکومت کی کارکردگی کہاں ہو گی۔

پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سبرینہ جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اور وزیر خزانہ کے شکر گزار ہیں کہ ان مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیامزدور کے لیے مختص کیا گیا بجٹ قابل تحسین ہے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود نچلے طبقے کے لیے بجٹ پیش کیاماضی میں اپوزیشن بجٹ کم پیش کرتی تھی کمیشن زیادی کھاتی تھی۔

خلیاجلاس کے دوراز تیسرے روز بھی ن لیگ کے رکن اسمبلی طاہر خلیل سندھونے وزیر خزانہ اور سیکرٹری فنانس کی عدم موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ارکان کو کارروائی کا نہیں پتہ بجٹ پر بحث ہو رہی ہے اور سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری خزانہ دونوں غائب ہیں، ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے سیکرٹری فنانس اور وزیر خزانہ کی عدم موجودگی پر اجلاس کی کارروائی دس منٹ کیلئے ملتوی کردی،سیکرٹری فناننس کے آنے پر اجلاس کی دوبارہ کارروائی شروع ہوئی ن لیگ کے رکن رانا مشہود احمد خان نیاپنے خطاب میں کہا کہ ڈپٹی سپیکر کو کرونا سے صحت یاب ہونے پر مبارک باد پیش کرتاہوں کرونا کے دوران بہت بوریت ہوئی ، پنجاب میں بحران حکمرانوں کے ماتھے پر بد نما داغ ہے ،(ن) لیگ نے 2018 کے بجٹ میں 635بلین سی228بلین روپے جو 32فیصد بنتا ہے جنوبی پنجاب کے لئے مختص کئے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والے پاکستان کا پیسہ پنجاب پر خرچ نہ کر سکے جو شرم کی بات ہے دس سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ وزیر اعلیٰ فنڈ میں 58کروڑ سے بڑھاکر 78کروڑ روپے اضافہ کیاگیاعمران خان کے نئے پاکستان میں عام آدمی یا اشرافیہ کیلئے دو پاکستان نظر آئے آئی ایم ایف کے لوگوں نے پنجاب کا بجٹ بنایا حکومت نے اپوزیشن کی بات نہ سنی ،ٹڈی دل پر دس کروڑ کا سپرے کرتے تو ختم ہو جاتا دس اضلاع میں ٹڈی دل پھیل گیاہے آئندہ گندم دال چنا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی جس کی ذمہ داری نالائق حکومت پر ہوگی پھر ریفرنس بھی بنیں گے جس کا جواب دینا پڑے گاایکسپوسنٹر پر نوے کروڑ روپے لگایاگیا جہاں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

اختر مینگل نے کہاکہ کرونا کو پاکستان پر تھونپا گیاکیونکہ چندہ مانگنے اور بھیک مانگنے والے پیسہ مانگنا چاہتے تھے جو طلبہ ٹاپ کرتے ان کے سکالر شپ بند کر دئیے گئیجنوبی پنجاب میں زیر تعلیم بچوں کو سہولتیں دیتیپنجاب کی تعلیم دشمن حکومت ہے پچھلے دو سال میں کوئی ایک نیا سکول کالج یا یونیورسٹی بھی نہیں بنائی گئی یونیورسٹیوں کا کہاگیا کہ چندہ مانگ کر کام چلائیں انہیں نہ چلنے دیتے نہ ہی اختیار دیتے ہیں بلکہ اسے بند کر دینا چاہتے ہیں عوام نے نیا پاکستان کو دیکھ لیا نوازشریف اور شہباز شریف کی حب الوطنی کو دیکھ لیا لوگ کہتے ہیں نوازشریف کو واپس لے کر آئوہم مشرف کے آگے بھی کھڑے ہوئے ان کے آگے بھی کھڑے ہوں گیسول ڈکٹیٹر شپ کے جانے کا وقت آ گیا ہے اب آٹا ،یوریا اور چینی دوائی چوروں کااحتساب ہوگا۔

حکومتی رکن نذیر احمد چوہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بجٹ کچھ اور سوچ کر بنایاجاتا تو بہتر ہوتاجن ممالک میں کرونا وائرس گیا حکومت نے پیکجز دئیے لیکن نامناسب حالات کے پیش نظر ہماری حکومت نے بہترین پیکیج دیئے بائیس کروڑ عوام کا درد رکھتے ہوئے وزیر اعظم ڈٹ گئے کہ لاک ڈائون نہیں کریں گے کہ غریب لوگ بھوک سے نہ مر جائیںوفاقی حکومت نے عوام کیلئے بارہ سو چالیس ارب روپے ریلیف پیکیج دیا جو تاریخی ہے پہلی حکومت ہے جس میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے آٹھ ارب چالیس کروڑ اور وفاق سے پیسے لے کرکل 53 ارب روپے 43 لاکھ سے زائد خاندانوں کو تقسیم کئے وزیر اعظم نے کفایت شعاری کے تحت ٹیکس کے پیسے بچا کر وزیر اعظم ہائوس کا ایک کمرہ ہی استعمال میں رکھا پی ٹی آئی کے ایم این اے ، ایم پی اے اور وزرا نے عوام کے پیسے نہیں اڑائے ۔

25 ارب روپے پی ڈی ایم اے کو دئیے تاکہ ٹڈی دل کا خاتمہ اور مقابلہ کیاجاسکے معاشی استحکام و ترقی پی ٹی آئی حکومت نے دئیے فیصل آباد انڈسٹری میں انقلاب برپا کیاخستہ حال اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے وقت چاہیے ہماری حکومت ان اداروں کو پیسے بھی دے گی صلاحیت بھی بڑھائے گی۔ن لیگ کی رکن صبا صادق نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ گندم کی فصل کاٹنے کے باوجود گندم اور آٹا نہیں مل رہاچار سو دس روپے کا پانچ کلو آٹا مل رہاہے احتساب کا نعرہ لگانے والے دیکھ لیں بلین ٹری منصوبہ لگایا صوبے کا اپوزیشن لیڈر پابند سلاسل ہے جس پر ناجائز کیسز ڈالے گئے اپوزیشن لیڈر کا کوئی جرم تو ثابت کر دیں یہی ثابت کر دیں کہ سڑکوں کا جال بچھایا یا کالج و یونیورسٹیاں بنائیںکرونا کی دوائی اور روٹی کیلئے غریب ترس رہاہی عمران خان الیکشن کمپین میں گرے توایک گھنٹہ میں نوازشریف اور شہباز شریف طبیعت پوچھنے کیلئے عمران خان کے پاس پہنچ گئے بہت بڑا ظرف ہے شوکت خانم کا کرونا ٹیسٹ بیس سے بائیس ہزار روپے میں کیاجارہاہے۔

ٹائیفائیڈ اور کرونا سمیت متعدد بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں دوائیاں تین سے چار گنا قیمت پر بھی نہیں مل رہیں پانچ ہزار والا کرونا کا ٹیسٹ پرائیویٹ ہسپتال اپنی مرضی سے لے رہے ہیںاراکین اسمبلی کا زمہ داری ہے عوام کے مسائل حل کریںپنجاب کا وفاق سے حصہ چھوڑ کر زیادتی کی گئی ۔گندم مہنگی کر دی گئی ہے زرعی ملک ہے گندم آٹا نایاب ہوچکا ہے حکومت نے احتساب کا نعرہ لگایا احتساب کی حالات سب کے سامنے ہیںاپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا لیکن کوئی جرم ثابت نہیں کر سکے ،ہم نے عورتوں کو حقوق دیے وراثت میں حصہ قانونی طور پر یقینی بنایاہمارے لیڈر پر تنقید کرنے والے ظرف سیکھیں ہم سیاس وقت ملیریا اور ڈائریا کی دویاں نایاب ہوچکی ہیں ہسپتالوں میں مفت کیا پیسوں سے بھی دوائی نہیں ملتی۔

ن لیگ کے رکن بلال تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجٹ بحث: چودھری پرویز الہی اور خدیجہ عمر سمیت ایوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے ختم نبوت پر پہرا دیا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے جہاں حضور کی بات آئے تو اپنا سب کچھ ان پر قربان کر دیں اس سال کا بجٹ تکلیف دہ ہے اگر اس کا موازنہ ن لیگ کے بجٹ سے کیاجائے سب سے خوشحال صوبہ کو اجاڑ کر رکھ دیاگیا ہے ماس ٹرانزٹ سسٹم سمیت چار منصوبے لگائے سو ارب روپے تین منصوبوں میں لگے لیکن ایک منصوبہ بھی مکمل نہ کیاگیافرانزک لیب سٹیٹ آف دی آرٹ شہبازشریف نے بنائی جس سے پورا ملک فائدہ اٹھاتا ہیپی کے ایل آئی صوبہ میں شہبازشریف نے بنایا جسے اجاڑ کر رکھ دیاگیا کے پی میں کارڈیالوجی اور کڈنی کا کوئی ہسپتال نہیں بنایاگیا صحت پر پی ٹی آئی حکومت نے سترہ ارب روپے کی کٹوتی کی ہم نے صحت کیلئے اکہتر ارب روپے مختص کی پی ٹی آئی نے چالیس ارب روپے کی کٹوتی کی اور اب اکتیس ارب تک لے آئے ہیں دو سالوں میں نوازشریف کے نام کی تختی اتار کر پی ٹی آئی نے اپنے نام کی تختیاں لگائیں یہ نااہل نہیں ہیں پلس نااہل ہیں آٹے کا بحران آ گیاتو حکومت کچھ نہ کر پائی حکومت تافتان پر آئی سو لیشن سنٹر بنالیتی تو کرونا ملک میں نہ پھیلتا عمران خان کہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا لیکن ان کے قدموں پر جا کر ان کی ہر شرط مان لی حکومت نے سبسڈی ختم کر دی بجلی و گیس مہنگی کر ڈالی عمران خان کہتے رہے کہ اگر ملک میں افراط زر ہو تو ذمہ دار وزیر اعظم ہوتا ہے تو کیا اب عمران خان آپ اپنی بات پر قائم ہیں۔

پیپلز پارٹی کی ایم پی اے پی پی شازیہ عابدنے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ:جنوبی پنجاب اور سرائیکی صوبے کے نام پر دھوکہ دیاگیاسرائیکی عوام کو دھوکہ کر بجٹ میں پینتیس فیصد بجٹ رکھتے ہیں جنوبی پنجاب صوبے کے بجائے سیکرٹریٹ کا جھانسہ نہیں مانت یچالیس روپے فی کس جنوبی پنجاب کے لوگوں کیلئے رکھاگیا وہاں سے اربوں روپے کا بجٹ لاتے ہیں سرائیکی لوگوں کیلئے پہلے تخت لاہور اب تخت بزدار ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں راجن پور کے لوگوں کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے لوگوں کیلئے سڑک ہی نہیں وہاں کے لوگ سراپا احتجاج ہیں راجن پور میں ووکیشنل سنٹر اور صحت کی کوئی سہولت نہیں افسوس سے کہنا چاہتاہوں وزارتوں والے بھائیوں کو جنوبی پنجاب کی کوئی فکر نہیں جنوبی پنجاب کے وزیر اعلی بن کر بھول گئے کرونا میں بھی راجن پور میں گندم کا خوشہ کاٹ کر واپس آ جاتے ہیں وزیر اعظم کی آمد پر لاکھوں روپے خرچ آتے ہیں اگر وہ جنوبی پنجاب آنے کے بجائے عوام کو کی دیدیں ضلع راجن پور محمد پور کا سیوریج کا بہت مسئلہ ہے ہسپتالوں سے دوائیاں غائب ہیں ضلع راجن پور کے سینٹری ورکرزسراپا احتجاج ہیں ان کا خیال رکھیں ٹڈی دل نو سو ارب روپے کا نقصان کر چکا ہے گندم اٹھارہ سو روپے تک قیمت پہنچ چکی ہے اس کیلئے کیا کیا وزیر اعظم دیکھ لیں کرونا سے نوجوان اور ڈاکٹرز مررہے ہیں زراعت کیلئے ری سرچ سنٹر کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں جعلی زرعی ادویات بنانے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیمڈل مین کے بجائے حکومت خود گندم کی خریداری کرے زرعی شعبے میں سبسڈی دی جائے پانی چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں سمندری پانی کو قابل استعمال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اساتذہ کو بچوں کے رزلٹ کی بنیاد جزا و سزا دی جائی، ضلع راجن پور میں دو رویہ سڑک قائم کی جائے۔

(ن) لیگ کے رکن محمد صفدر شاکر خطاب ایوان ملک میں کبھی آٹے کبھی چینی اور کبھی پٹرول کا بحران اس نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں انتقامی کارروائی نوازشریف سے حمزہ شہباز تک تاحال جاری ہیں اب تک دو سال تک کوئی کام نہ کیاعدلیہ کہتی ہے احتساب کے نام پر ملک کی تباہی ہو رہی ہے اگرملک و صوبہ کو ترقی دینا ہو گی تو وسائل سے کام لینا ہوگا ترقی کیلئے دو شعبے میں جو زراعت اور انڈسٹری ہے پھلوں اور سبزی کیلئے چار موسم دئییگندم نایاب ہو چکی ہے فوڈ کے گودام خالی پڑے ہیں چاول کی فصل برباد ہو چکی ہے اس پر توجہ دینا ہوگی ایسیبیج دریافت کرناہوں گے جس سے فصل بڑھے انڈسٹری بند ہو چکی ہے مزدور کسمپرسی کا شکار ہے ایف بی آر انڈے کھائے مرغی نہ کھائے صنعت کار پر رحم کرے ملک کو ترقی اور ریاست مدینہ بنانا ہے تو اپوزیشن کے حلقوں کی ترقی کیلئے کچھ دیں۔

حکومتی رکن فرح آغا نے کہا کہ مشکل حالات میں چھپن ارب کا ٹیکس رلیف پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوںپوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی کرونا کی تباہ کاریاں جا رہیے ہیںخواجہ سراوں کے لیے بجٹ میں بیس کروڈ روپے مختص کیے گے ہیںدس ہزار نوکریا دی جائیں گی جو کہ پنجاب کی ضرورت ہے جدید پولیس سٹیشن بنآئیں جائیں گیتنقید سے گریز کرنا چایے کرونا کے خاتمے اور غریبوں کے لیے ایک ہونا چا ہیے۔

تحریک انصاف کے احمد شاہ کھگہنے کہا کہ عمران خان کو ایک تحویز دینا چاہتا ہوانملک میں بہت سارے لٹیرے ہیں ایک لٹیرا 35 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔ ایک ڈاکو 35 سال زرعی معیشت کو لوٹ رہا ہے وہ ڈاکو واپڈا ہے سارے کسان جانتے ہیںاس ڈاکو کی خصوصیات ہیں یہ ڈاکو ایک ٹیوب ویل چلانے کا ماہانہ ڈیڑھ لاکھ بل بھیج کر کسان کو کنگلا کر رہا ہے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے اس ڈاکو کا صفایا کیا جائیواپڈا ڈاکو کو فصل اور جانور بیچ کر پیسہ دیتے ہیںیہ ڈاکو لوگوں سے مل کر زائد بل بھی بھیج دیتا ہیاس پر فوکس کیا جائے ٹیوب ویل کے استعمال پر ریلیف دیا جائے کسان کو اس مشترکہ ڈاکو سے بچایا جائینہری نظام چھوٹا ڈاکو ہے لوگوں نے اس نظام کا بھی ستیاناس کر دیا ہے۔

علاقائی مسائل کو حل کیا جائے عمران خان سے امید ہے جو کام سابق حکمران نہیں کر سکے عمران خان کرے گا۔ن لیگ کے رکن منیب الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجٹ ایواناقوام متحدہ کے مطابق آٹھ سو ارب کا ٹڈی دل سے نقصان ہوا ہے پنجاب نے چار ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے شہبازشریف دور کے پختہ کھالوں پر اب تک کوئی کام کیا گیا ہی دوسالوں میں حکومت نے کون سی نئی فصلوں کی کاشت ہے اوکاڑہ کی غلہ منڈی مکئی کی سب سے بڑی منڈی ہے جس کیلئے بائیس ایکٹر زمین شہباز شریف نے مختص کی حکومت نے نئی غلہ منڈی کیلئے کوئی جگہ مختص نہیں کی اوکاڑہ سبزی منڈی میں حکومت کی کوئی ترجیح نہیں زرعی آلات کیلئے بھی کوئی سبسڈی نہیں دی گئی شہبازشریف نے اوکاڑہ میں ٹی ایچ کیو پر کام کیا لیکن اب سب کچھ نہیں ساڑھے چار لاکھ آبادی کیلئے ایک کالج کافی نہیں ہے نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے ختم نہیں کی جاسکتی نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم بن کر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

ن لیگ کی رکنراحیلہ خادم حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام سے افسوس کااظہارکرتی ہوں کہ حکومت نے عوام کا ساتھ نہ دیاپنجاب ڈیڑھ سو ارب روپے کے خسارے میں جارہاہے عوام کی صحت خراب ہے تووفاق کو فنڈز کیوں واپس کئے عوام کو کرونا پر ادویات اور بستر نہیں مل رہیجب سوال ہوتاہے تو بستر میسر نہیں تو کہتے ہیں جاہل قوم ہیہم نے اپنے دور میں صحت کیلئے ایک سو چونسٹھ ارب روپے مختص کئے لیکن آپ نے صحت پر کٹ لگا دیاچودہ ارب لوگ کرونا وائرس کے باعث بے روزگار ہو گئے ہیں ہمیں غدار کے سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں ہم سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ن لیگ نے موٹروے ہسپتال روڈ کالجز یونیورسٹیاں یونیو بنائیں آپ بتائیں دو سال کی کیا کارکردگی ہے پی ٹی آئی حکومت نے دو سال میں ہمیں چور و جاہل ثابت کرنے کی ناکام کوشش ک اس بجٹ کے ساتھ اس حالات میں عوام پوچھتی ہے کہ ٹائیگر فورس کہاں ہی آٹا چینی اور پیٹرول سستا کیا لیکن وہ اب نایاب ہو چکے ہیںاس بجٹ میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ملک کے امیروں کو اکیس سو بائیس ارب روپے کی مراعات دی گئیں غریبوں کیلئے کچھ نہیں امیروں کیلئے مراعات دی گئیں لوگ نوازشریف اور شہباز شریف کو پکار کررہے ہیں اور بلا رہے ہیں،پنجاب اسمبلی حکومتی رکن ملک واصف مظہر نے کہا کہ تحریک انصافپاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور میں انسانی ترقی اور صحت اور تعلیم پر فوکس کا منشور دیا تھابجٹ صحت اور تعلیم میں تاریخی بجٹ پیش کیا گیا ہے موجودہ دور میں تعلیم اور صحت کا بیڑا غرق کیا گیا جنوبی پنجاب کی عوام نشتر ٹو ہسپتال کے قیام کے لیے وزیراعلی کے مشکور ہیںپیف سے اٹھائیس لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں بد قسمتی سے اسکے طلبا اور استاتزہ کو تعلیم اور روزگار سے محروم یونے سے بچایا جائے بہتر سال ہوگے پاکستان بنے لیکن ہر بچہ مقروض ہیپرویز الہی نے پنجاب کو ڈیڑھ سو ارب کا سر پلس دیا لیکن ن لیگ نے پچیس سو ارب کا خسارہ چھوڑاملک کو قرضوں میں دھکیلنے اور مزدور کو بے روزگار کرنے کے زمہ دار کون ہیںبہتر سال سے مقروض بناے والے کون ہیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دوور کیا جائے۔

حکومتی رکن ثانیہ کامران نے ایون میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یک انصاف کو حکومت ملی تو اپوِزیشن کو اپنی کارکردگی کا احاطہ کرنا ہوگاجو آج مشورے دیے جارہے ہیں تو اپنے گریبان میں جھانکیں کہ تیس سال میں آپ نے کیوں نہیںکیے ایسے حالات میں بجٹ پیش کرنا مشکل کام تھا اپوزیشن تو آج تک کو ئی متوازن بجٹ پیش نہیں کر سکی۔ اپوِزیشن تنقید کرنے سے پہلے بجٹ کو پڑھ لینا چاہے تھابات بجٹ کی ہو رہی ہے اپوزیشن تنقید نیب پر شروع کر دیتی ہے عمران خان نے بیرونی قرضے معاف کروائے کبھی ملک کی خاطر تعریف کر دیں۔وقت ختم ہونے پر اجلاس آج (بروز منگل) دوپہر 2بجے تک ملتوی کردیا گیا۔