Live Updates

ٌکہ دہشت گردی کے ایجنڈے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے پہلے پالیسی بیان آنا چاہیے ،رضا ربانی

ج*سی پیک نہیں چاہیئے کیونکہ ریکوڈیک پر جس نے فائدہ لینا تھا وہ لے گیا ‘ہماری گیس ختم کردی گئی مگر بلوچستان کو کیا دیا ہمیں اتنی اجازت دیں جیسا سرینا کے باہر کشمیریوں کے حوالے سے بورڈ لگا ہے ایسا ہم بھی موچکو چیک پوسٹ پر ایسا بورڈ لگائیں میں اس ایوان کا منتخب نمائندہ ہوں مگر ہمارے ہاتھ کھڑے کئے جاتے ہیں ،اسمبلی اسلم بھوتانی

پیر 13 فروری 2023 20:10

l(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلوچستان میں دو فوجی جوانوں کی شہادت ,امجد اسلام امجد اور سینئر اداکار ضیائ محی الدین کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی پارلیمنٹ ہاؤس کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان میں دو فوجی جوانوں کی شہادت ،امجد اسلام امجد اور ضیائ محی الدین کے انتقال پر فاتحہ خوانی کروائی فاتحہ خوانی کیلئے دعا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کروائی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایجنڈے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے پہلے پالیسی بیان آنا چاہیے اس کے بعد اس پر سیر حاصل بحث کی جائے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کے روز سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ امن و امان پر بحث ہو رہی ہیمناسب ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں موجود ہوں دہشتگردی سے متعلق بحث ایجنڈے کاحصہ ہے اس پر پہلے حکومت اپنا پالیسی بیان دے اور ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم او کو بلایا جائے وہ ایوان کو طالبان سیمزاکرات سے متعلق بریفنگ دیں اس کے بعد سیر حاصل بحث ہو گی اس پر وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ وزیر داخلہ گلگت گئے ہیں واپس آکر پالیسی بیان دیں گے رکن اسمبلی سعد وسیم نے کہا کہ رضاربانی نے تحریک التوائ ایک حصے کی نشاندہی کی ہے باقی دیگر نقات پر بحث کر لیں دہشتگردی پر بحث کے موقع پر متعلقہ وزیر ایوان میں موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا کہ جب اکبر بگٹی کو قتل کیا گیا تو کہا گیا کہ چند دن ٹائر جلیں گے صورتحال بہتر ہوجائیگی مگر 2006 سے آج تک بلوچستان میں صورت حال معمول پر نہیں آسکی بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے، مگر افسوس ہمارا علاقہ پسماندہ ہے بلوچستان کے لوگوں کو حق مانگنے پر غدار کہا جاتا ہے ا انہوں نے کہا کہ سی پیک اور ریکوڈک پر ہمیں کچھ نہیں مل رہا، ہمیں سی پیک کے نام پر ذلیل کیا جارہا ہیاسلم بھوتانی نے کہا کہ ہمارے ساتھ بلوچستان میں وہ سلوک ہورہا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کیساتھ ہورہا ہے ہمیں سی پیک نہیں چاہیئے کیونکہ ریکوڈیک پر جس نے فایدہ لینا تھا وہ لے گیاہماری گیس ختم کردی گئی مگر بلوچستان کو کیا دیا ہمیں اتنی اجازت دیں جیسا سرینا کے باہر کشمیریوں کے حوالے سے بورڈ لگا ہے ایسا ہم بھی موچکو چیک پوسٹ پر ایسا بورڈ لگائیں میں اس ایوان کا منتخب نمائندہ ہوں مگر ہمارے ہاتھ کھڑے کئے جاتے ہیں کہتے ہیں غیب کا علم خدا کو ہے مگر بلوچستان کا علم آبپارہ کو ہے بلوچستان کیساتھ جو ظلم ہورہا ہے ناقابل بیان ہے چار مہینے ہوگئے ہیں چینیوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکے یہ استحصالی ہیں خرم دستگیر نے مذاکرات تو کجاہ اب فون بھی نہیں اٹھاتے گوادر میں کوئی ترقی نہیں ہورہی مستقبل کا عالمی طاقتوں کا میدان جنگ ہے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ مشترکہ اجلاس بالخصوص خیبرپختونخوا مین دہشت گردی کے حوالے سے ہے،اگر آج ہماری تمام تر توجہ دہشت گردی کے خاتمہ پر ہوگی تو کامیابی ملے گی،ہمارے معاشی مسائل سمیت دیگر مسائل تب ہی حل ہونگے جب امن و امان کی صورتحال ہوگی،دہشتگردی کے اسطرح کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک ان کیمرہ بریفنگ ہونی چاہیے،حساس معلومات اور بریفنگ کے حوالے سے ان کیمرہ سیشن کی نشست ضروری ہے،انتہاپسندی براہ راست دہشتگردی سے جڑی ہوئی ہے،انتہا پسندی سے جڑے مائنڈ سیٹ کا خاتمہ ہی دہشت گردی کا خاتمہ ہے،یہ کہنا کہ اسطرح کے واقعات کی نظریاتی سپورٹ نہیں غلط ہے ،اگر ہمارے پاس مثبت دماغ ہوتے تو ہماری بچی ملالہ آج پاکستان میں بیٹھی ہوتی ہے ضرورت اس امر کی ہے اتحاد تنظیم اور ایمان کو لاگو کیا جائے،میری درخواست ہے اپنے آپ کو اندھیرے میں نہ رکھیں،اے پی ایس اور دیگر سانحات پر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے بیس نقاط پر عملدرآمد کرنا ہوگاانسان کو ہمشہ سچ بولنا چاہیے ہمیں اپنی پارلیمنٹ میں بھی سچ بولنا ہوگا،حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ بھی تمام معاملات پر سچ بولے ،صوبائی حکومت کا کام ہے کہ وہ دہشتگردی پر پارلیمنٹ کوسچ بتائے،سینٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے بھی وہی تقاریر دہرائی جارہی ہیں جو پہلے اجلاسوں میں کی جاتی رہی ہیں قتل و غارت گری سے کوئی وابستگی نہیں ہو سکتی آج یہ بھی پوچھنے کی ضروت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل ہوا ٹی ٹی پی سے وابستہ جن لوگوں کو لا بٹھایا گیا ہے ان کا تشخص تو پتہ چلنا چاہیئے ن لیگ دور میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنی تھی طالبان کی جانب سے عمران خان کا نام دیا اپنی طرف سے مذاکرات کیلئے عمران خان خود تو نہیں آئے انھوں نے رستم شاہ مہمند کا نام دیا ن لیگ دور میں دو اے پی سی ہوئیں جن میں عمران خان بھی آئے عمران خان نے اپنا دور جیلوں سے پنکھے اور اے سے اتارنے میں ضائع کردیا ازاد کشمیر کے وزیر اعظم نے صحافی کے ساتھ جو رویہ اپنایا اس کی مذمت کرتے ہیں گالیاں دینا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا سنیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی پر بات کرونگااے این پی کا ہمیشہ مطالبہ رہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ملک نہیں بچے گا نیشنل ایکشن پلان بھی یہی مطالبہ کرتا ہے 400 ارب دس سالوں میں دہشتگردی کے خلاف کے پی کے میں استمال ہوا سابقہ حکومت نیکے پی کے میں پولیس کو کمزور جبکہ دہشتگردوں کو مظبوط کیاکے پی کے کے شہدائ پر سیاست کی جارہی ہے دس سال سے پی ٹی آئی برسراقتدار رہی مگر شہیدا سے تعزیت نہیں کرتے لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ دریا سندھ کے اس پار امن یے یہاں پر دہشتگردی ہییہاں پر مساجد, تعیملی ادارے اور جنازے بھی محفوظ نہیں کے پی کے کے لوگ دہشتگردی سے تھک چکے ہیں جنزل فیص اینڈ کمپنی نے کے پی کے میں جو باردو بچھایا اس کا حساب دینا ہوگاسینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پشاور میں دہشتگردی کے واقعے میں سو سے زائد لوگ شہید ہو گئے ہیں یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے بھتہ ۔

خوری عام ہے گورنمنٹ کی رٹ نظر نہیں آرہی کاروباری لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں آٹھ دس ماہ سے صوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات