سردار یعقوب کی صدارت میں اجلاس ، پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر قومی یکجہتی سے منانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان

اس وقت کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی بے گناہ،نہتے مرد و خواتین، نوجوانوں،شیر خوار بچوں کی خونریزی نے کرہ ارض میں بربریت سفاکیت اور انسانی تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی کی نئی مثالیں قائم کر دی ہیں ،سردار یعقوب خان

اتوار 14 جنوری 2024 14:45

اسلام آباد/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت دنیا بھر میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر قومی یکجہتی سے منانے کیلئے تیاریوں اور شایان شان انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کر دیا گیا اس حوالے سے گزشتہ روز سابق صدر،وزیراعظم حاجی سردار محمد یعقوب خان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس انکی دفتر واقع گلریز میں منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر پی ایل ایف کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ،سابق امیدوار اسمبلی ممتاز مذہبی سکالر حافظ عتیق الرحمن اعوان قائمقام صدر تحصیل لیپہ ویلی خواجہ محمد فاروق احمد، مقدس خواجہ،بلال شفیع،خان سجاد خان مدثر آف ڈڈیال کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران، کارکنان اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے فرائض سر انجام دینے والی تنظیموں کے زعماء نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق صدر،وزیراعظم حاجی سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ اس وقت کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی بے گناہ،نہتے مرد و خواتین، نوجوانوں،شیر خوار بچوں کی خونریزی نے کرہ ارض میں بربریت سفاکیت اور انسانی تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی کی نئی مثالیں قائم کر دی ہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دنیا بھر کے حل طلب مسائل میں ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا حق خودارادیت بھی پرانا مسلئہ ہے لہذا اسرائیل میں قیام امن اور جنگ بندی مقبوضہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کیلئے سیکورٹی کونسل کا اجلاس طلب کروانے میں پاکستان سفارتکاری کے ذریعے اپنا قومی خواہشات کا کلیدی کردار ادا کرے انھوں نے آزاد کشمیر کے دس اضلاع راولپنڈی اسلام آباد لاہور کراچی سمیت تمام شہروں قصبوں دیہاتوں اور بیرون ممالک پاکستانی کشمیری عوام سے پانچ فروری جوش و جذبے سے منانے کی اپیل کر دی سردار حاجی محمد یعقوب خان نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اصل میں تحریک تکمیل پاکستان کی جدوجھد کا تسلسل ہے ہمیں پاکستان اور بہادر افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں سیاسی مذہبی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد ہے انھوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ستائیس فروری انیس سو چوہتر کو سیز فائر لائن کے دونوں اطراف تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والی عام ہڑتال کی کال دیکر دنیا بھر کے ایوانوں میں مسلئہ کشمیر کو نیو کلئیر فلش پوائنٹ بنا دیا تھا جس کے نوے کی دہائی میں جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد مرحوم نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کی کال دی اور قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے اقتدار میں آتے ہی اسے سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی کشمیری اقوام کو سبز ہلالی پرچم کے سائے میں مجتمع کر دیا اور اسمبلی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر مسلئہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے نوابزادہ نصراللّٰہ خان جیسے بزرگ زیرک سیاستدان کی سربراہی میں قومی کشمیر کمیٹی کا قیام عمل لایا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی عملی سیاست کے آغاز میں لے کے رہیں گے پورا کشمیر کا نعرہ لگایا سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور نے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اپنے منشور کی ترجیحات میں سر فہرست رکھا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا مسلئہ کشمیر کا باوقار دیرپا حل دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان ثالثی میں مظمر ہے اس لئے اقوام متحدہ یورپی یونین،او آء سی اور با اثر ممالک بھارت کو ثالثی پر آمادہ کرنے میں حائل رکاوٹیں اور مصلحت پسندی پر مبنی پالیسیوں سے اجتناب کریں شوکت جاوید میر نے کہا کہ مسلئہ کشمیر ہماری زندگی موت اور تنازعہ فلسطین کا حل اسلامی تعلیمات اور انسانیت کو تحفظ دینے کیلئے ناگزیر ہے افواج پاکستان نے مسلئہ کشمیر کیلئے تین جنگیں لڑیں اور کشمیری عوام نے پاکستان سے عقیدت اور اپنی آزادی کیلئے تین نسلوں کو قربان کیا حافظ عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری پاکستانی کشمیری عوام کیلئے بے مثال اتحاد و اتفاق سے پرامن جمہوری جدوجھد کے ذریعے دنیا بھر کی توجہ ظلم و بربریت پر مبذول کروانے کا دن ہے چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ نے کہا مسلئہ کشمیر نہ تو زمینی نہ مذہبی جھگڑا اور نہ ہی علیحدگی کی تحریک ہے یہ خود رو پودوں کی طرح اگنے والی اندرونی تحریک آزادی ہے