لاہور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر 466 ،پنجاب اسمبلی کی 54 نشستوں پر ایک ہزار 383 امیدوار مدمقابل

پیر 5 فروری 2024 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) لاہور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر 466 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 54 نشستوں پر ایک ہزار 383 امیدوار میدان میں ہیں، یہاں پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت اہم امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔اے پی پی کو دستیاب اعدادوشمار کے مطابق لاہور ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹر کی کل تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 417 ہے۔

یہاں سے قومی اسمبلی کی کل نشستیں24 جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 54 ہے۔ پاکستان کی سیاست کے بڑے نام یہاں سے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف، سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز، رانا تنویر حسین، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ، معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر، چوہدر برجیس احمد طاہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، رانا محمد اسحاق خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن کے ضلع ننکانہ صاحب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 9 لاکھ46 ہزار 64 ہے۔ یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111 سے 20 اور این اے 112 سے 14 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ یہاں سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 132 سے 29، پی پی 133 سے 21، پی پی 134 سے 14 اور پی پی 135 سے 21 امیدوار میدان میں ہیں۔ ضلع شیخوپورہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 545 ہے جبکہ یہاں سے قومی اسمبلی کی چار نشستوں میں این اے 113 سے 15، این اے 114 سے 21 ، این اے 115 سے 27، این اے 116 سے 25 امیدوار میدان میں مدمقابل ہیں۔

یہاں سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136سے 25، پی پی 137 سے 15،پی پی 138 سے 20، پی پی 139سے 22، پی پی 140 سے 28، پی پی 141 سے 42 ، پی پی 142 سے 23 ، پی پی 143 سے41 ، پی پی 144 سے 37 امیدوار میدان میں ہیں۔ ضلع لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 68 لاکھ 58 ہزار 95 ہے۔ یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے 20، این اے 118سے 13، این اے 119 سے مریم نواز سمیت 19 ، این اے 120 سے سابق سپیکر ایاز صادق سمیت 24، این اے 121 سے 15، این اے 122 سے 21 ، این اے 123 سے شہباز شریف سمیت 16، این اے 124 سے 13، این اے 125 سے 19، این اے 126سے 19، این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری سمیت 25، این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ سمیت 22 ، این اے 129 سے میاں اظہر سمیت 19 جبکہ این اے 130 سے نواز شریف سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں۔

لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 145 سے 25، پی پی 146 سے 20، پی پی 147 سے 24،پی پی 148 سے 16،پی پی 149 سے 37، پی پی 150 سے 22، پی پی 151 سے 27، پی پی 152 سے 26، پی پی 153 سے 29، پی پی 154 سے 28، پی پی 155 سے28، پی پی 156 سے 22، پی پی 157 سے 23، پی پی 158 سے 20، پی پی 159 سے 18، پی پی 160 سے 20،پی پی 161 سے 46،پی پی 162 سے 40،پی پی 163 سے 33،پی پی 164 سے 29،پی پی 165 سے 22،پی پی 166 سے 37،پی پی 168 سے 17،پی پی 169 سے 33، پی پی 170 سے 36،پی پی 171 سے 24،پی پی 172 سے 25،پی پی 173 سے 26،پی پی 174 سے 24 امیدوار میدان میں ہیں۔

لاہور ڈویژن کے ضلع قصور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 22 لاکھ 46 ہزار 713 ہے۔یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے 18، این اے 132 سے شہباز شریف سمیت 22، این اے 133 سے 18 اور این اے 134 سے 23 امیدوار ہیں۔ قصور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 175 سے 19،پی پی 176 سے 25،پی پی 177 سے 22،پی پی 178 سے 36، پی پی 179 سے 16، پی پی 180 سے 26، پی پی 181 سے 18، پی پی 182 سے 23، پی پی 183 سے 20اور پی پی 184 سے 19 امیدوار مدمقابل ہیں۔