
حکومت کے خلاف آئندہ 15روز میں اپوزیشن جماعتوں کاگرینڈ الائنس بنائیں گے
صوابی جلسہ بنیادی طور پر عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ہے، ملک آئین قانون کے مطابق چلنا ہے، جماعت اسلامی دھرنے کو سپورٹ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 1 اگست 2024
19:35

(جاری ہے)
ہمارا صوابی میں جلسہ ہوگا ،اس کا بنیادی مقصد عمران خان کو ناجائز گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیرقانونی ہے جو سابق وزیراعظم ہیں، جس نے ورلڈ کپ جیتا، اور پوری دنیا میں پاکستان کی بہت بڑی شخصیت ہیں۔
گرفتارتمام رہنماؤں کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ ان کو بتائیں گے ملک آئین قانون کے مطابق چلنا ہے، ملک کوئی بے آئین نہیں ہے۔ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا کہ عمران خان نے بین الاقوامی دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیامغربی ممالک کا ویلیو سسٹم اور اخلاقیات کہاں گئیں؟جس کا وہ چرچا کرتے ہیں، آپ فلسطین ، غزہ میں دیکھیں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، ایران میں اسماعیل کو شہید کیا جاتا ہے ، اس کی مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدامات سے مسلمانوں کے دلوں میں غم وغصہ بڑھتا ہے، اسرائیل ہر غلط قدم اٹھارہا لیکن اس کو روک ٹوک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ مغربی ممالک ملکر فلسطین کیلئے امن کو یقینی بنائیں۔بانی پی ٹی آئی نے کال دی ہے کہ 5اگست 2024بمقام صوابی میں شام کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے، وہاں بھر پور جلسہ کریں گے۔ علی امین گنڈا پور صوابی جلسے میں میزبان ہوں گے۔ میں وزیرتوانائی رہ چکا ہوں، بتانا چاہتا ہوں کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پیپلزپارٹی بالخصوص مسلم لیگ ن نے پاور پلانٹس لگائے،کیپسٹی پیمنٹ مہنگے داموں لگے ہیں،آصف زرداری کا 88کروڑ روپے ایوان صدر کا خرچہ بڑھ گیا ہے، عوام پر ٹیکسز کا بوجھ اور اپنے لئے مزے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، فوج عوام میں سے ہوتی ہے، حکمرانوں کے مقاصد کرپشن ہیں، یہ این آراو لے کر واپس آئے ہیں، نوازشریف اپنے کیسز معاف کرا کے واپس آئے، جب تک چیف جسٹس بندیال تھے تو واپس نہیں آئے ، لیکن قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنے تو واپس آئے، مطلب این آراو لے کر اپنے کیسز ختم کرکے واپس آئے۔ قانونی طور پر چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو عمران خان کا کیس نہیں سننا چاہیئے، قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل لکھے اور بیانات دیئے، چیف جسٹس عامر فاروق نے ابھی تک عمران خان کا توشہ خانہ کیس نہیں سنا، وہ نہیں سنتے تو کسی اور جج کو دینا چاہیے، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے تعلق نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.