
ہماری تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں ،ملک ڈوب رہا ہے ،ہمارا اتحاد پاکستان کو بچانے کیلئے ہے‘ محمود خان اچکزئی
اداروں سے محاذ آرائی کیلئے چل پڑے تو پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو گا، جو حکومت انصاف ،غریب کو روٹی نہیں دے سکتی اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں پاکستان میں صرف 9 مئی بڑا حادثہ نہیں ، ملک بننے کے 25 سال بعد ملک ٹوٹ گیا تھا،ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی گئی‘ سربراہ تحریک تحفظ آئین اگست کو حقیقی آزادی کے نام پرمنائیں گے ،جلسے اور جلوس نکالیں گے ،چاروں صوبوں میں حقیقی آزادی کیلئے سیمینار کریں گے‘ اسد قیصر ․ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ مارنے والے اپنے مخالفین کوجلسے کرنے کی اجازت دینے کوتیار نہیں‘ سابق اسپیکر قومی اسمبلی/لاہور میں گفتگو
ہفتہ 10 اگست 2024 20:25

(جاری ہے)
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے، بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہو کر جیل میں ہے،بڑا سیاسی ظرف تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بانی تحریک انصاف کی رہائی کا بندوست کرتے،ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا صدارتی الیکشن تھا جس میں کوئی ووٹ فروخت نہیں ہوا، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا کوئی رکن صدارتی الیکشن میں نہیں بکا،پنجاب میں ووٹ دینے والے اراکین اسمبلی کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات سے مالا مال ملک ہے تو پھرمعاشی اعتبارسے کیوں ڈوب رہا ہی کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، غربت کی وجہ بے رحم نظام ہے،پاکستان کو اجتماعی کوششوں سے ان بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ 75 سالوں سے چودہ اگست منا رہے ہیں، اگر سڑکیں اور نالیاں بنانا ترقی ہے تو یہ کام تو برطانوی سامراج کے دوران بہت ہوا ہے، آزادی صرف حق حکمرانی کیلئے لی گئی تھی،پاکستان جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے سے آزاد نہیں ہوگا، نظام کی بے انصافی اس نظام کے جڑ کی ماں ہے، اتنی بے انصافی کے ساتھ یہ نظام مزید نہیں چل سکتا، پاکستان میں صرف 9 مئی بڑا حادثہ نہیں ہے، ملک بننے کے 25 سال بعد ملک ٹوٹ گیا تھا،ملک توڑنے کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی گئی، ایک وزیراعظم کو پھانسی دی گئی، بینظیر بھٹو کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا، 12مئی کو کراچی میں اس وقت کے چیف جسٹس کے آنے پر دن دیہاڑے گولیاں ماری گئیں، اگر تحقیقات کرنی ہے تو سب کی کریں۔اگر تحقیقات نہیں کرنی تو پھر اس نظام میں موجود سب لوگوں کو توبہ کرنی چاہیے ،جو حکومت انصاف اور غریب آدمی کو روٹی نہیں دے سکتی اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، ساری دنیا کو پتہ ہے موجودہ حکومت دو نمبر طریقے سے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اداروں سے محاذ آرائی کیلئے چل پڑے تو پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی ایوان میں اپوزیشن کو بولنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں ۔اسد قیصر نے کہا کہ اس دفعہ 14اگست کو حقیقی آزادی کے نام پرمنائیں گے ،جلسے اور جلوس نکالیں گے ،چاروں صوبوں میں حقیقی آزادی کیلئے سیمینار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازایک ناجائز حکومت میں بیٹھ کرخود مارشل لا ء ایڈمنسٹریٹرکا تاثر دیتی ہیں، پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے آئین پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ مارنے والے اپنے مخالفین کوجلسے کرنے کی اجازت دینے کوتیار نہیں، عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن)نے 8 فروری کے انتخابات میں پنجاب سے کتنی سیٹیں جیتیں ہیں،اگر نواز شریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو الیکشن ہارنے کو قبول کرلیتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا اسکینڈل آیا،گندم کے معاملے پرڈاکہ ڈالا گیا، بجلی کی قیمتوں پرعوام کی زندگی مشکل بنادیا گیا ہے، فیصل آباد کی چالیس فیصد صنعتیںبند ہو چکی ہیں، سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ دیا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانون سازی کی گئی ، حکمران سن لیں ہم ہم عوام کی آواز بنیں گے۔انہوںنے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا لیکن وہ مینڈیٹ چھینا گیا ،سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے لیکن مخالفین کو برداشت نہیں کیا جارہا، پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے آئین پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.