
سندھ اسمبلی،دریائے سندھ پر نئے کینالز کی تعمیر کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
جمعرات 13 مارچ 2025 23:31
(جاری ہے)
وفاقی حکومت اس معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں لے۔ چھ متنازعہ نہروں کی تعمیر سے زراعت کو شدید نقصان پہنچے گا اور سندھ میں پانی کی کمی مزید بڑھ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ایسے کسی بھی منصوبے کو منظور نہیں کرے گا جس سے پانی کی دستیابی متاثر ہو۔دریا پر مزید کینال بنانا غیر قانونی ہے ۔یہ ہاوس کینالز کی تعمیر کے منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس منصوبے پر کام فوری طور روکا جائے ۔اس سے قبل وزیر پارلیمانی امور ضیا النجار نیدرخواست کی کہ آج کا بزنس موخر کر دیا جائے تاکہ اس اہم قرارداد پر تفصیل سے بات کی جا سکے۔ سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے قرارداد پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے قرارداد کی حمایت میں بات کی۔ ایم کیو ایم نے بھی قرارداد کی بھرپور سپورٹ کی۔ جس سے یہ پیغام گیا ہے کہ سندھ کے مفاد پر ہم سب ایک ہیں ہمی اپنے صوبے سے پیار ہے یہ وہ اسمبلی ہے جس نے پاکستان بنایا انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی سب سے زیادہ محافظ پیپلز پارٹی ہے۔ مشکل سے مشکل حالات میں بھی آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ پیپلز پارٹی کے لیے سب سے زیادہ اہم پاکستان ہے۔ زراعت کے علاوہ میرے بچوں کو پینے کا پانی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہاگر پوری سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو کراچی میں پانی کہاں سے آئے گا۔ فیڈریشن ایک گلدستہ ہے، اس میں تمام اکائیوں کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ سندھ کھ معاملے میں کبھی سندھ حکومت سوئی نہیں ہے۔ کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کے لیے دفن کروایا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور صوبائی خودمختاری آصف زرادری نے دی۔ سانگھڑ ضلع میں فنکشنل لیگ نے کالا باغ ڈیم کے حق میں ریلی نکالی تھی۔ یہ ہم پاکستان کی بات کر رہے ہیں۔ پاکستان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن النجار نے کہا کہ کافی عرصے سے بات چل رہی تھی کہ پانی کے معاملے پر پی پی کا کیا موقف ہے۔ اس معاملے پر ایسے ایسے لوگوں نے باتیں کی جن کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔ پیپلز پارٹی چاہے اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں ہمیشہ پانی مسئلے پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی صوبہ ہے۔ جب یہاں سے زراعت ختم ہوجائیگی تو پھر کیا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بار بار کہا تھا پانی کے مسئلے پر نو کمپرومائیز ہے۔ واٹر اکارڈ کے تحت پانی ملنا چاہیے۔ وزیر اعلی نے بارہا کہا پانی کے مسئلے پر ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے پانی کے حصے پر کوئی کمپرومائیز نہیں کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اور تھل کنال کے خلاف سندھ کے ساتھ ایم کیو ایم بھی کھڑی تھی۔ اگر آصف زرادری بڑے فورم پر کلیئر کر چکے ہیں قرارداد کی ضرورت کیوں پیش آئی پوچھا جائے کہ حکومت سندھ نے سندھ کے لوگوں کے مسائل پر وفاق سے کتنی بار بات کی۔ گیس کے اشو پر بات ہوئی تھی اسمبلی میں اس کا فالو اپ کیا ہی آپ اپنی نیت ٹھیک کر لیں۔ ایم کیو ایم نے کہا ایسے اشوز پر ڈائلاگز ضروری ہوتے ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے۔ انہوں کہا کہ یہ اجلاس ایسا لگ رہا کے گواہی اور وضاحت کا اجلاس ہواس منصوبے کی مخالفت کا یہ فورم نہیں ہے۔ جہاں مخالفت کرنے وہاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرادری ایک میٹنگ بلائیں اور کنالز کی مخالفت کریں۔ سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نیکہا کہ پانی کے معاملے اس صوبے کے عوام انتہائی حساس ہیں پیپلز پارٹی نے پانی کی تقسیم پر ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ سندھ کے لوگوں نے کالا باغ ڈیم کو مسترد کیا۔ کموں شہید پر محترمہ بینظیر نے دھرنا دیا تھا۔ قائم علی شاہ اور نثار کھوڑو نے تھل کنال کے خلاف دو قراردادیں پیش کیں انہوں نے کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ نے کیا کیا ۔ کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کے لیے پیپلز پارٹی نے دفن کیا۔ آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم پاس کر کہ خودمختاری دی۔ آصف علی زرداری نے کنالز کی منظوری نہیں دی۔ دو ہزار تیرہ میں پی پی پی کے خلاف اتحاد بنا۔ سندھ کے صدر اور سینئر پارلیمنٹرین نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے زندگی اور موت کے مسئلے پر قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جو آج بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں یہ گریٹر تھل کنال کے وقت حکومت میں خود شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ جہلم کینال میں بیس ہزار کی ڈسچارج بھی چلتی ہے۔ ہم ان تمام چیزوں کے مخالف رہے ہیں۔ سندھ کے عوام باشعور ہوچکے ہیں۔ اس کینال کے بننے سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔ جی ڈی اے نے کہا اگر پیپلز پارٹی کینالز نہیں رکوا سکتی تو فیڈریشن سے الگ ہوجائے۔ نثار کھوڑو نے یاد دلایا کہ ماضی میں لیاقت جتوئی کو واٹر اینڈ پاور کی وزارت دی گئی۔ لیاقت جتوئی نے جنرل پرویز مشرف کو بیٹو جتوئی میں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ والے تحمل کا مظاہرہ ضرور کرینگے لیکن زیادتی برداشت نہیں کریں گے نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کا حق مانگنے پر پنجاب میں مجھے را کا ایجنٹ قرار دیا گیا تھا ۔ انہوں نے پوچھا کہ تونسہ سے گڈو تک کتنا پانی چوری ہوتا ہی بتایا جائے۔ صوبائی وزیر زراعت و کھیل سردار محمد بخش مہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں بھی پانی کے حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں۔ شہید بھٹو کے دور سے لیکر ابھی تک زرداری تک پی پی نے سندھ کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کبھی بھی سندھ کے مفادات پر سودے بازی نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ٹی وی پر دیکھے جن کو یہ بھی پتہ نہیں کہ سندھ میں اضلاع کتنے ہیں وہ بھی ہم سے سوال کر رہے ہیں انہوں کہا کہ کوئی ایسا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو سندھ کے مفادات کے خلاف ہو۔ اور ہم کینالز کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں - پیپلز کے نادر مگسی نے کہا کہ ہمیں یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ کینالز نکال کون رہا ہے اور کس کو فائدہ ہوگا - انہوں کہا کہ ان کینالز کی تعمیر سے سندھ اور بلوچستان بنجر ہوجائیں گے - انہوں نے کہا کہ نئی کینالز کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے - سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس معاملے کی حساسیت پر سوچنا چاہئے اس منصوبے کو واپس لیا جائے کیونکہ سندھ کا بچہ بچہ آج احتجاج کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی والے بڑھ چڑھ کر اس قرارداد کی حمایت کریں اورکراچی والے بھی اس میں ساتھ دیں - صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوھو نے کہا کہ مرجائیں گے لیکن سندھ کا پانی نہیں دیں گے۔ سندھ کے لوگوں کے لیے جان بھی قربان ہے۔ پانی بڑھنے کے بجائے کم ہورہا ہے ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا وفاق اپنے صوبائی اکائیوں پر دراڑیں کیوں ڈال رہے ہیں۔ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ سندھ کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے کہا کہ دریائے سندھ پر سب سے زیادہ حق سندھ کے عوام کا ہے جب بھی کوئی بڑا فیصلہ ہوتا ہے سندھ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا انہوں کہا کہ سنا ہے کہ کچھ کینالوں پر کام شروع بھی ہوگیا ہے یہ قرارداد عوام کے دبا پر اور فیس سیونگ کے لئے لائی گئی ہے - پورے سندھ میں یہ نعرہ گونج رہا ہے کہ کینال نا منظور انہوں نے کہا کہ ہمارے لاکھوں اختلاف ایک جانب ہم اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں - ایم کیو ایم کے افتخار عالم نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے اور وفاق اس حوالے سے سب کے تحفظات دور کرے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی اتحادی ہے ضروری تھا کہ قومی اسمبلی میں بھی یہ قرارداد لائی جاتی اور تحفظات پیش کیے جاتے - ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید نے کہا کہ تمام صوبوں کو آن بورڈ لینا بہت ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کے بلال جدون نے کہا کہ ہم اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔ سندھ کے خلاف کسی بھی سازش کے خلاف ہم اٹھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی مدد سے کھڑی ہے۔ یہ قرارداد آپکو وفاق میں لانی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں بھی قرارداد لائے۔ وضاحتیں نہ دیں عملی طور پر بتائیں۔ ہم روڈوں پر نکلے ہیں پی پی روڈوں پر کیوں نہیں نکلی ہے۔ پی ٹی آئی کے ریحان بندوقڑا نے کہا کہ ایک مہینے سے دیہی سندھ پانی کے مسئلے پر احتجاج کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی اس مسئلے پر احتجاج کو لیڈ کر رہی ہے۔ پی پی والے یہ بتائیں کہ وہ قومی اسمبلی میں کوئی ایک قرارداد لے کر گئی. وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ زندگی، خوشی، مسکراہٹ اور خواب کا نام ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل کو دائو پر لگایا دیا ہے، بہت تجربے کیے گئے۔ آپ کو مشورے دیتا ہوں کہ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے گلستان کو آگ نہ لگا وسندھ کو چھوڑیں پنجاب کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔ وسیب والوں سے پوچھ تو لیں ان کو منصوبہ قبول ہے یا نہیں۔ یہ ہو نہیں پائے گا۔ ہمیں پاکستان بچانا ہے۔ سندھ کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ان پر رحم کرو۔ پیپلز پارٹی کے تیمور تالپور نے کہا کہ پاکستان بنانے کی قرارداد سندھ اسمبلی نے منظور کی تھی لیکن ایسا ظلم نا کریں کہ ہم اپنے بڑوں کے اس فیصلے پر دکھ ہو - ایم کیو ایم کے رانا شوکت نے کہا کہ پانی کا مسئلہ پورے صوبے کا مسئلہ ہے۔ کراچی کو سندھ سے الگ نہ سمجھا جائے۔ ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ قرارداد کس کے خلاف ہے چھ کنالز کے خلاف یا چولستان کے خلاف ہے - پی ٹی آئی کے شبیر قریشی نے کہا کہ مر جائیں گے پانی نہیں دیں گے۔ سندھ کے بچے بچے کی آواز نہ نکلتی تو یہ قرارداد بھی نہ آتی۔ پی پی کے امداد پتافی نے کہا کہ مجھے وفاقی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ ہم غیرت مند لوگ ہیں لڑ کر مر جائیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایم کیو ایم کی کرن مسعود نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان مقدم ہے ریاست مقدم ہے۔ جس بل کو عارف علوی نے روک رکھا تھا اسکی منظوری آصف زرداری نے دے دی۔ سندھ کو تحفظات ہیں، سندھ کو آن بورڈ لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے جمیل سومرو نے کہا کہ یہ بڑی افسوس ناک بات ہے کہ تمام تنازع اور سندھ دشمن منصوبے نواز لیگ کے دور حکومت ہی کیوں لائے جاتے ہیں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی نے پوزیشن واضح کرنے پر وقت لیا۔ بار بار پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے۔ گرین پاکستان انیشیٹو کی صدر زرداری نے تعریف بھی کی اور توثیق بھی کی ہے انہوں نے کہا کہ چولستان کنال بھی گرین پاکستان انیشیٹو کا حصہ ہے ۔ وزیر اعلی بتائیں سی سی آئی کو جو آپ نے خط لکھا اس کا جواب کیا آیا یہ پانی کا معاملہ بہت حصہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ ہی غلط ہے۔ چولستان کنال کو پانی سندھ سے جائے گا تو یہاں پانی پہلے سے ہی کم ہے۔ کہا جا رہا ہے پانی پنجاب سے لیا جائے گا پنجاب کا پانی تو پہلے ہی کم ہے۔ ڈیلٹا کی وجہ سے ٹھٹہ سجاول اور بدین ڈسٹرب ہورہے ہیں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روز ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.