
9 لاکھ فوج کی موجودگی میں اس قسم کا واقعہ ہوجانا نورا کشتی ، واقعہ سے سیاسی فائدہ حاصل کرنا یا کسی حیلے بہانے سے پاکستان کو ہدف بنانے جیسی ممکنات شامل ہیں ، خواجہ محمد آصف
جمعرات 24 اپریل 2025 17:50
(جاری ہے)
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت میں ہونے والے واقعہ اور ان کے الزامات کا نوٹس لینا چاہیے ۔ دنیا کی تاریخ میں مودی واحد حکمران ہے جس پر امریکہ نے ویزہ پابندی لگائی ، بطور وزیراعلی اس نے 2200 مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا ۔
دنیا کے کسی ملک میں سرٹیفائیڈ دہشت گرد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج کی موجودگی میں اس قسم کا واقعہ ہوجانا اس ممکنات پر بھی غور کرنا چاہیے کہ کہیں یہ نورا کشتی تو نہیں ، یا اس قسم کا واقعہ تو نہیں کہ سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہوں یا کسی حیلے بہانے سے پاکستان کو ہدف بنانا چاہتے ہوں ۔ا نہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ہر کونے میں دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جو دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنا ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے سپانسرڈ اور قیادت ہندوستان میں بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسپرڈ کر رہے ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بی ایل اے اور افغانستان سے جو کچھ ہو رہا ہے اس میں فٹ پرنٹس اور فنگر پرنٹس ہندوستان کے نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور ریاست ہندوستان نے دہشت گردی کو امریکہ اور کینیڈا میں ایکسپورٹ کیا ،دونوں ممالک نے اس پر احتجاج کیا یہاں تک کہ کینیڈا نے ان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو خطرے میں ڈال دیا ۔ اسی طرح امریکہ میں بھی ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگر کوئی قدم اٹھاتا ہے تو بھر پور جواب دیں گے، ہندوستان سمیت بین الاقوامی برداری کو کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے ، ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سب سے بڑی اور زندہ گواہی کلبھویشن یادیو بیٹھا ہوا ہے جس کی رہائی کے لئے عالمی عدالت انصاف میں ہندوستان کوششیں کررہا ہے ، ایک کمیشنڈ آفیسر پاکستان کی حراست میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 20 اور 30 سالوں میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں سنجیدہ شواہد ملتے ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پراکیسسز نے ہمارے خلاف ایک جنگ ڈکلیئر کی ہوئی ہے ۔ایک کم شدت کی دہشت گردی کی جنگ ہندوستان ہمارے خلاف لڑ رہا ہے اگر اس میں اضافہ کیا گیا تو پاکستان اس کے لئے بھی تیار ہے ، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے اپنے ملک اور سرزمین کی حفاظت کے لئے کسی قسم کے دبائو میں آنے والے نہیں ہیں ۔ پلوامہ واقعہ کے بعد ہم نے جو جواب دیا وہ دنیا میں اب تک مثال ہے ۔ ہماری افواج اور 24 کروڑ عوام پاکستان کے انچ انچ کا تحفظ کرنا جانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو دن سے جو پراپیگنڈہ چل رہا ہے اگر اس نے کوئی اور شکل اختیار کی تو پاکستان کی وحدت بلکل سامنے آئے گی اور ہندوستان کو بھی پتہ لگے گا کہ ہم کس طرح جواب دے سکتے ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.