
قومی اسملی اجلاس، اراکین کا بھارتی جارحیت کا مؤثراورمتحد جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
منگل 13 مئی 2025 17:24
(جاری ہے)
انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر سرحد پار حملوں کو جواز دینا خطرناک نظیر بنے گا، اگر ایسی دلیل کو قبول کیا گیا تو پاکستان بھی بھارت میں کارروائیوں کا جواز دے سکتا ہے جہاں ہمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت حاصل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے افواجِ پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فضائیہ کو جرأت مندانہ اور متحد ردعمل پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بھی مودی کو "سرینڈر مودی"قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے بھارت پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا اور پاکستان کی جوہری صلاحیت کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر پاکستان کے امن کے پیغام کی ترجمانی کو بھی سراہا۔مجلس وحدت المسلمین کے رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے بھارتی حملوں کے خلاف رات کی تاریکی میں افواج، سیاسی قیادت، میڈیا اور عوام کی یکجہتی کو سراہا۔تحریکِ انصاف کے رکن اسمبلی فضل محمد خان نے افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرأت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آرمی، نیوی اور ایئر فورس نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیت ثابت کر دی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے افواجِ پاکستان کی تعریف کی اور چین و ترکیہ جیسے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشیدہ صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دیا۔متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رکن اسمبلی سید وسیم حسین نے قوم کی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کے سخت ردعمل کو سراہا۔ پیپلز پارٹی کی سحر کامران نے حکومت کی خارجہ پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کو سفارتی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے آپریشن "بنیان مرصوص" کے دوران قومی اتحاد کی بھی تعریف کی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر خان نے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا کر دیا، بھارت عالمی سطح پر اکیلا رہ گیا۔پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے افواجِ پاکستان کے ردعمل کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست ہوئی۔پی پی پی کے ایم این اے مہیش کمار ملانی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی ڈرونز اور طیارے گرا کر فیصلہ کن ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بشمول اقلیتیں بھارتی جارحیت کے خلاف افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔\932
مزید قومی خبریں
-
پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ،الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش
-
مودی شکست خوردہ ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ہمیں چوکنا رہنا چاہیے، عبدالقادرپٹیل
-
دنیا میں غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے، حنا ربانی کھر
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے مختلف علاقوں کے دورے، لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف زونزکا معائنہ
-
سید مصطفیٰ کمال کا وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ کے چچا ملک امتیاز احمد بھرتھ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
عالمی طاقتیں دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں، چوہدری شجاعت حسین
-
وفاقی وزیر تجارت نے بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے لیے روزگار کے منصوبے کا جائزہ لیا
-
آپریشن 'سندور' 'تندور' بن چکا،مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا،عظمی بخاری
-
بھارت اب دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا‘ چودھری پرویز الٰہی
-
دنیا پر پاکستان کے پائلٹس اور لڑاکا طیاروں کی دھاک بیٹھ گئی ہے، زرتاج گل
-
نوازشریف سینٹر آف ایکسیلینس میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی، وزیرتعلیم پنجاب
-
پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.