
وزیراعظم کی بھارت کو ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت
مذاکرات اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں، ہماری افواج نے چند گھنٹے میں بھارت کا گھمنڈ اور غرور خاک میں ملادیا، اگر پانی بند کرنے یا جارحیت کی دوبارہ کوشش کی گئی تو مزید طاقت سے جواب دیں گے،شہبازشریف جنرل سید عاصم منیر نے دلیری و دانشمندی کا گواہ ہوں، ہمیں بھاشن نہ دیا جائے، ہم نے دہشت گردی کیخلاف 90ہزار جانیں قربان ، 150ارب کا معاشی نقصان برداشت کرچکے ہیں، خطے میں ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، اس کو کمزور ی غلط نہ سمجھا جائے، پسرور چھائونی میں افسران وجوانوں سے خطاب
بدھ 14 مئی 2025 22:00
(جاری ہے)
افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دشمن ہم سے تعداد میں کئی زیادہ ہے وہ اربوں ڈالر کا جنگی سازوسامان خرید کر بہت غرور اور گھمنڈ کرتا تھا جسے ہماری افواج نے اللہ کے کرم سے خاک میں ملادیا۔
انہوں نے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے دشمن کے دانت توڑ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر نے بتایا ہے کہ کس طرح چوکی کا دفاع کیا اور دشمن کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے عظیم بیٹو زمین پر جس طرح آپ نے دشمن کے ٹھکانوں کو برباد کیا، فضاء میں جیسے شاہینوں نے دشمن کے جہازوں کو برباد کیا یہ معمولی کارنامہ نہیں ہے آج اغیار اور دوست سب کہنے پر مجبور ہیں کہ ہندوستان پاکستان پیچھے رہ گیا ہے ،اس جنگ میں آپ نے ثابت کیا کہ روایتی جنگ میں بھی آپ توانا ہیں اور اس کا بہترین مقابلہ کرسکتے ہیں جبکہ تکنیکی لحاظ سے آپ نے جس طرح یہ جنگ لڑی ماہرین اس پر آئندہ کئی سالوں تک آرٹیکل اور کتابیں لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد، سپہ سالا عاصم منیر، ایئرمارشل ظہیر بابر اور نیول چیف نوید اشرف کو اور تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام اور 24کروڑ عوام کی طرف سے مبارک باد دینے آیا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے انتہائی دلیری اور دانشمندی سے اس پوری جنگ کی حکمت عملی بنائی میں ذاتی طور پر اس کا گواہ ہوں، جنرل عاصم منیر قوم کے بہادر بیٹے ہیں، مجھے ان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئرچیف مارشل ظہیر بابر مجھے مختلف مواقعوں پر فضائیہ کے کارناموں کا بتاتے تھے مگر عملی مظاہرہ 9اور 10کو کر کے دکھایا اور سب کو حیران کردیا۔ سپہ سالار، ایئرچیف مارشل، نیول چیف قوم کی آنکھ کا تارہ بن چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس قیادت پر فخر ہے جس میںکوئی جھول نہیں دیکھا، دشمن جب آگے بڑھنے کی کوشش کرتا تو آرمی چیف مجھ سے جواب دینے کیلئے اجازت مانگتے ،میں ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی کتاب میں یہ سارے کارنامے لکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ 9اور 10مئی کو جو ہوا اس سے دنیا میں موجود ہمارے مخالف کے ہوش ٹھکانے آگئے جبکہ دوستوں کے حوصلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں، جو کامیابی ملی اسے کتابوں اور خوابوں میں سوچا جاتا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ بنیان مرصوص میں بھارت سے 1971ء کا بدلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا یا پانی بند کرنے کا سوچا تو پھر خون اور پانی اکھٹا نہیں بہے گا، پانی کا حق قوم کے سجیلے جوان اپنی بہادری اور جذبے سے حاصل کریں گے اور موجودہ صورت حال میں اسی طرح قائم رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی بتائے 1971میں مکتی باہنی کو کس نے تربیت دی، سمجھوتہ ٹرین پر حملہ کس نے کیا بلوچستان میں حالیہ ہفتوں میں جعفر ایکسپریس کا افسوسناک واقعہ جنہوں نے کیا ان کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، کلبھوشن کون ہی وہ کس کی جاسوسی کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مودی ہمیں بھاشن نہ دو، ہم دہشت گردی کیخلاف نبردآزما ہیں اور 90ہزار جانیں، 150ارب کا معاشی نقصان برداشت کرچکے ہیں، یہ ہماری بقا کی جنگ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب ملکر دہشت گردی کا ہمیشہ ہمیشہ کا خاتمہ کریں گے، آپ کو انتہائی اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کا داعی ہے، ہم خطے میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اس کو کمزور نہ سمجھنا اور غلط فہمی کا شکار نہ ہونا۔وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کر کے تجارت کریں گے، اگر آپ علاقے تھانیدار بنے تھے تو اب وہ سارا بھرم ٹوٹ گیا ہے، ہم ترقی اور خوشحالی کے داعی ہیں اور معنی خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن اور مذاکرات کے داعی ہیں تاہم اگر دوبارہ پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو کچھ نہیں بچے گا، ہم پہلے سے زیادہ بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کو پیشکش کی کہ آئیں کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کریں اور خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں، ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کیلئے تیار ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر
-
پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر خطرے سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی 2 روزہ مشقیں
-
لاہور سے پیرس کا براہ راست سفر، پی آئی اے کا خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان
-
پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
-
ٹ* بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ،احسن اقبال
-
خیبر پختونخوا کاسرکاری سکولوں میں 100فیصدفرنیچرفراہم کرنے کافیصلہ
-
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں،سروے نہ کروانے والوں کی مالی امداد روک دی جائے گی،بی آئی ایس پی
-
عیدالاضحی کے ایام میں جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا
-
سمبڑیال ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ بھاری ووٹوں سے کامیاب ہو گی، عظمی بخاری
-
مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.