
پاک فوج نے بہادری کے ساتھ بھارت کے ناپاک عزائم و جنگی جنون کو خاک میں ملایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
جمعہ 16 مئی 2025 17:52
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر ملک، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی، صدارتی مشیر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، میئر کوٹلی چوہدری تاج، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی چوہدری رزاق ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں، انتہاء پسندانہ رویہ اور جنگی جنون کا پردہ چاک ہو گیا ہے جس پر بھارت کے عوام بھی مودی سرکار کی ناکامی پر آواز اُٹھانے کے ساتھ ساتھ نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی سرکار اپنی ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اُس کی فسطائیت کا پردہ بھارت کے اندر اور بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ، بھارت ماضی میں اپنے دہشت گردی والے بھیانک چہرے کو دنیا سے چھپاتارہا اور بین الاقوامی برادری کے سامنے اپنے آپکو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتا رہا ہے لیکن اب بھارتی پروپیگنڈا عالمی برادری کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہو گیا ہے۔ کینیڈا میں کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا واضح اور ٹھوس ثبوت کینیڈین وزیر اعظم نے کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کیے ۔بھارت کے ان تمام جنگی جرائم کا انٹرنیشنل کمیونٹی کو نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو کسی بھی جنگی جارحیت سے باز رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بناکر معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ بھارت نے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملکی سالمیت کو نشانہ بنایا جس پر پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملاتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاک بھارت جنگ بندی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ بھارت نے آج تک مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ بتا کر دبایا ہے لیکن اب امریکی صدر نے بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہنے والے بھارت کے بیانیے کو چکنا چور کر دیا ہے اور امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر ایک بار پھر پذیرائی ملی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم عالمی برادری بالخصوص امریکہ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سہ فریقی ہونے چاہیئں اور مذاکرات کی میز پر مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیریوں کو بھی بٹھایا جائے تاکہ دیرینہ اور حل طلب مسئلہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل ممکن ہو سکے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔ اپنے دورہ کوٹلی کے دوران صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دربار عالیہ اگہار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈاکٹر جہانگیر کی رہائش گاہ پر کوٹلی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف مسلح افواج کی آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر اظہار تشکر کے لئے یکم جون کو میں ضلع کوٹلی آؤں گا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کا وقت آگیا ہے،امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے لے کر سعودی عرب،قطر،دبئی اور چین یہ سمجھ چکے ہیں کہ اس خطے میں امن کا واحد حل مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے ہی ممکن ہے،مقدمہ کشمیرہم سے بہتر کوئی بھی نہیں لڑ سکتا ہے ہم دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے سہ فریقی مذاکرات سے ہی مسئلے کا حل نکلے گا۔یکم جون کو کوٹلی میں یوم تشکر منانے کا اعلان کرتا ہوں میں خود اس دن کوٹلی آؤں گا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے، ہماری بہادر افواج نے اپنے ازلی دشمن کو یہ بتا دیا ہے کہ ہم کوئی شام یا فلسطین نہیں ہیں بلکہ پاکستان ہیں، نریندر مودی کا خواب بکھر کر رہ گیا ہے آج وہ اپنی قوم سے چھپتا پھر رہا ہے،ہماری بہادر فوج نے ایک تاریخ رقم کر دی ہے پاکستان کی فوج کے پیچھے ہر کشمیری کھڑا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.