Live Updates

ورکنگ ایمبولینس سروسز کیساتھ ہیلی کاپٹر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،شوکت جاوید میر

عسکری قیادت کو ہر محاذ پر افواج کے شانہ بشانہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا یقین دلاتے ہیں

اتوار 1 جون 2025 14:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)آل پارٹیز الائنس نے بھارت کی جانب سے آپریشن سندھور جاری رکھنے اور پاکستان،آزادکشمیر پر جارحیت کی مسلسل دھمکیوں کے ممکنہ خطرات سے عہدہ برآ ہونے سمیت انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطرایک سال ویلفئر فنڈ کیلئے مختص دس ارب روپے میں مزید رقم کا اضافہ کر کے چودہ انتخابی حلقوں میں ہنگامی بنکرز تعمیر کرنے کا پرزور مطالبہ کر دیاان خیالات کا اظہار آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور کشمیر پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کو محفوظ رکھنے کیلئے حکومت کو پیش کئے گئے گیارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ فوجیوں اور یوتھ پر مشتمل ڈیفنس قائم کر کے صحت کے بڑے چھوٹے مراکز میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف لائف سیونگ ڈرگز ضروری مشینری بلڈ بینک کی سہولیات از بس لازم ہے اسی طرح مالیاتی اداروں کے بقایاجات کی وصولی التواء میں رکھ کر ایک سال کیلئے یوٹیلیز بلات معاف اور زیر تعلیم طلباء طالبات کی فیسیں محکمہ تعلیم ادا کرے لائن آف کنٹرول کی ساری آبادی اور مہاجرین کو بلا تخصیص بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے اور ایل او سی ڈویلپمنٹ پیکچ کا وفاقی حکومت اعلان کرے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں این سی سی اور فسٹ ایڈ کی تربیت دینے کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں کسی بھی جنگی ماحول سے نمٹنے کیلئے ورکنگ ایمبولینس سروسز کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے پرفضا مقاماتِ پر پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ میں ٹینٹ ویلجز قائم کئے جائیں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو معرکہ حق و آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی عظیم الشان فتح کو اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل وکرم بری بحری فضائی افواج کی بہترین دفاعی حکمت عملی پیشہ ورانہ مہارت قومی اعتماد اتحاد و یگانگت قوت ایمانی سے تعبیر کرتے ہوئے عسکری قیادت کو ہر محاذ پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا یقین دلایا کیونکہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے تین جنگیں لڑی ہیں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تین تو کیا دس جنگیں لڑنے کا اعلان کر کے بھارتی حکمرانوں اور انکی عسکری قیادت سے اعصابی جنگ جیت لی تھی سرمایہ کاری کانفرنس سے اسلامی ملک کی اسلامی سپہ کے سربراہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے خطاب نے قوم کو بھارت کے خلاف اب یا کبھی نہیں کے فیصلہ کن راؤنڈ کیلئے تیار کرنے کا مقدس فریضہ ادا کیا شوکت جاوید میر نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی قیادت میں قائم اتحادی حکومت پر چالیس ارب سے زائد بے ضابطگیوں کی سرکاری رپورٹ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکر تحقیقات کے ذریعے حقائق قوم کے سامنے لانے کی ضرورت کو ناگزیر قرار دیا ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا بھارتی مداخلت کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی لا قانونیت کے پے در پے سانحات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بحال رکھنے کیلئے اور پائیدار قیام امن کیلئے عالمی قوتیں سرجوڑ کر مستقل جنگ بندی کا قابل قبول فارمولا تیار کریں شوکت جاوید میر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جاندار سفارتی مہم کو افواج پاکستان کی بھرپور قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناقابل تسخیر دفاع، مظبوط وفاق، ایٹمی پروگرام، متفقہ آئین اور قومی سلامتی عوامی خوشحالی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام کی خاطر پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے اپنی چار نسلوں کو قربان کیا نو مئی کو پاکستان پرپوری منصوبہ بندی سے حملہ آور ہونے والے کے پیروکاروں کو پالنے والے بھی بے نقاب ہوں گے اور ان کا بھی عبرتناک انجام چشم فلک دیکھے گی انھوں نے کہا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھ کر قوم کا انمول تحفہ دیا انھوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے غرور وتکبر کی وجہ سے جارحیت میں ملنے والی شکست فاش کے بعد اںکے عوام اپنی فوج پر راستے روک پتھراؤ اور مزاحمت کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کو دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہوا اور عوام خاکی وردی کو دیکھ کر ان پر پھول نچھاور کرتے نہیں تھکتے انھوں صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور اداروں میں اعتماد سازی کی فضا کو بھارت کی بربادی قرار دیا-
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات