
اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، پارلیمانی وفد کا 2 روزہ دورہ مکمل
بدھ 4 جون 2025 20:29
(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی مہم کا حصہ تھا جس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کرنا تھا۔
ترجمان کے مطابق عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کی جڑ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے، پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت، اشتعال انگیز بیانات اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات ہے، جو پاکستان کے 24 کروڑ سے زائد عوام کے لیے زندگی کی علامت ہے، وفد نے پاکستان کا بنیادی پیغام ’ذمہ داری کے ساتھ امن‘ پیش کیا۔ملاقاتوں میں وفد نے بھارت کی جانب سے طاقت کے غیر قانونی استعمال اور بین الاقوامی قوانین، بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، جن میں عام شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اور خواتین و بچوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع شامل ہے۔وفد نے 22 اپریل کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو بین الاقوامی قوانین اور معاہداتی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم، عالمی کوششوں میں کلیدی کردار اور قربانیوں کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور سرحد پار قتل و غارت گری کی مہم پر عالمی توجہ مبذول کرائی۔وفد نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے اس کے خلاف مؤثر جنگ کے لیے تعاون درکار ہے۔وفد نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاکستان کے ذمہ دارانہ، محتاط اور قانونی ردعمل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کا یکطرفہ حملوں کو معمول بنانے کا رجحان جنوبی ایشیا میں ایٹمی خطرات کو جنم دے سکتا ہے جسے عالمی برادری کو روکنا ہوگا۔وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ اور پٴْرامن حل پر ہے، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔وفد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے تقدس کو برقرار رکھے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور اس کے معمول کے مطابق عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرے اور بھارت و پاکستان کے مابین تمام تنازعات، بالخصوص جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے کے حل کے لیے جامع مذاکرات کے آغاز میں مدد دے۔وفد نے اپنا دورہ اس واضح پیغام کے ساتھ مکمل کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر پٴْرامن و تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے لیکن کسی قسم کی جارحیت، قانون شکنی یا بین الاقوامی ضوابط کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرقیادت پارلیمانی وفد میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و ماحولیات سینیٹر شیری رحمٰن، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وفاقی وزیر برائے تجارت، دفاع و خارجہ امور انجینئر خرم دستگیر خان، سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکریٹری خارجہ اور سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شامل تھیں۔مزید اہم خبریں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
رواں سال پنجاب بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا
-
یوکرین: روسی حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
-
میری کہانی: امدادی کارکن سے پناہ گزین اور پھر وطن واپسی
-
پاکستان اور انڈیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر یو این چیف کا اظہار افسوس
-
غزہ: انسانی المیے کی بدترین شکل، بھوک سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
حالیہ حملوں میں جنوبی سوڈان امن عمل کے فوائد ضائع، مارتھا پوبے
-
نیپال سے جرمن خسرے کا خاتمہ، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کیلئے بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ
-
عثمان قاضی کا بیان: ریاستی بیانیہ یا انتہا پسندی کی حقیقت
-
راولپنڈی،احتجاج کیس میں غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.