Live Updates

، حکومت نے اٹھائی سو ارب بلوچستان کے لئے رکھے ہیں اٹھائی سو ارب بلوچستان میں خرچ ہوں گے تو لوگ خوشحال ہوں،جمال شاہ کاکڑ

-بھارت اسرائیل مردہ باد یہ ایک ویڑن لیس بجٹ ہے بہت سارے ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں کاربن لیوی کو بھی بڑھایا جارہا ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا،شہلا رضا ح* یہ شہیدوں کا ملک ہیان شہیدوں کے ملک کے لئے خراج تحسین تو بنتا ہی ہییہ عوام کا بجٹ ہی2018 سے 2022 تک مہنگائی میں اضافہ ہوا بجٹ خسارہ بڑھتا جارہا تھا،آسیہ ناز تنولی و دیگر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

ہفتہ 14 جون 2025 20:00

4اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اٹھائی سو ارب بلوچستان کے لئے رکھے ہیں اٹھائی سو ارب بلوچستان میں خرچ ہوں گے تو لوگ خوشحال ہوں گیبہترین بجٹ ہے، شہباز شریف اور اتحادیوں کو داد دیتا ہوں بلوچستان بہت اہم اکائی ہے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل مردہ باد یہ ایک ویڑن لیس بجٹ ہے بہت سارے ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں کاربن لیوی کو بھی بڑھایا جارہا ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا کم سے کم اجرت کا ذکر نہیں کیا گیاصحت کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہیٹیکسز کا ٹارگٹ بھی پورا نہیں ہوا سندھ کو کوئی نیا منصوبہ نہیں دیا گیاسندھ میں سیلاب سے بہت زیادہ سکول ٹوٹ پھوٹ گئے تھیمینوفیکچرنگ انڈسٹریز زوال پذیر ہیںحکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے ، ٹیکس ریٹ نہیں آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ یہ شہیدوں کا ملک ہیان شہیدوں کے ملک کے لئے خراج تحسین تو بنتا ہی ہییہ عوام کا بجٹ ہی2018 سے 2022 تک مہنگائی میں اضافہ ہوا بجٹ خسارہ بڑھتا جارہا تھا، بلوں کو جلانے کی بات ہوئی تھی ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات کی گئی تھی کبھی انہوں نے عوام کی بات نہیں کی، یہ کیسی اپوزیشن ہیخیبرپختونخوا میں دس سالوں سے ان کی حکومت ہے،احتساب ہوا انہیں اپنا احتساب خود کرنا پڑے گا نواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے زمین دی ، مشینوں پر ٹیکس نہیں لگائیانہوں نے تو نواز شریف پر الزامات پر الزامات لگائیمریم نواز نے تو کسی سے ہیرے کی انگوٹھی نہیں مانگی پھر انہیں کیوں گرفتار کیا گیا پی ٹی آئی کے رہنما اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ ہم معدنیات کسی کو نہیں دیں گے نہ فاٹا کا اسٹیٹس تبدیل کرنے دیں گیانضمام واپس کرانے کا ڈرامہ معدنیات امریکہ کے حوالے کرنے کے لئے کیا جارہا ہیامریکہ اور اسرائیل دونوں ذلیل ہیں ہمیں سالانہ 100 ارب فوری جاری کئے جائیں ثنائ اللہ خان مستی خیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوام کی معاشی ناکہ بندی کر کے انہیں موت کی وادی میں پہنچانے کا روڈ میپ ہییہ عوام کا مینڈیٹ لے کے نہیں آئے، یہ انسٹالڈ ہیں پورے پاکستان کے اندر ن لیگ کو صرف 9 سیٹیں ملی ہیں یہ دھاندلی کرکے جیتے ہیں میری بات جھوٹی ثابت ہو جائے تو مجھے گولی مار دینا اسٹیل ملز ، ریلوے ،این ایچ اے خسارے میں جا رہا ہیپنجاب کے اندر کوئی حکمرانی نہیں ہیزمیندار طبقے کا انہوں نے گلہ کاٹ دیا ہییہ عقل سے پیدل لوگ ہیں کہتے ہیں مہنگائی کم ہو گئی ہیسب سے مہنگا گوشت ہیحکومت نے تسلیم کیا ہے کہ زراعت تباہ ہو گئی ہیصدر ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس کی تنخواہیں بڑھا دی گئی ہیں ملک کے کسی کونے میں جاتے ہیں مہنگائی نہ ہوئی تو میں ایم این اے شپ سے استعفی دے دوں گاجیل کے دروازے کھول دیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں میں جان دے دوں گا لیکن اپنے حلقے کے عوام کا حق لے کے رہوں گا شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں اکنامک سروے میں کہا گیا دس لاکھ لوگوں نے پچھلے سال ملک سے باہر نوکریوں کے لئے اپلائی کیا 111 ایسے ادارے ہیں ان کو ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے مجھے پتہ ہے میں نے نام لے لئے تو میں خود بھی پریشانی میں آجاؤں گی26 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں دس ملین لوگ ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں نئی پولیس اسٹیٹ بنانے کی تیاری ہیآپ ایف بی آر کو اختیار دے رہے ہیں کہ بغیر کسی نوٹس کے گھروں سے لوگوں کو پکڑ لیں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہیکے فور منصوبے کے لئے 3.2 ارب روپے رکھے گئے ہیںصوفیہ سعید نے کہا کہ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں ہمارے دور میں اعداد و شمار اچھے تھے،اگر اعداد و شمار اچھے تھے تو معیشت بہتر کیوں نہیں ہوئی علی قاسم گیلانی نے کہا کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی میں لکھا ہے کہ برابری کی بنیاد پر ملک میں ترقیاتی منصوبے ترجیح ہے،پی ایس ڈی پی میں بہت سی شاہراہوں کو نارووال سے جوڑا گیا ہے،جنوبی پنجاب کے لئے 71 کروڑ رپے لکھا گیا ہے،غازی یونیورسٹی کے لیے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،ملتان کی یونیورسٹی کے لیے پانچ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات