
ح* اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی: اسحاق ڈار
ہ* بھارت نے جنگ شروع کی، 80 ڈرون بھیجے تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا ۳ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے گئے، نائب وزیر اعظم
ہفتہ 5 جولائی 2025 19:45
(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے گرائے، چھتیس گھنٹے میں اسی ڈرون بھیجے تو پاکستان نے انہیں سبق سکھایا، پاکستان کو بہت عزت و احترام اور کامیابی ملی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کبھی کبھی مقام آتا ہے 2 سال کیلئے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے گئے، شہداء کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کے نتیجے میں آرمی چیف کے جنازے میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہے، جنگ لڑنے کی خواہش و ایجنڈا نہیں، امن اور خطے کی سلامتی چاہتے ہیں، اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، اب مہنگائی میں کمی آئی، 22 سے 11 فیصد سود رہ گیا ہے، ترقی ہوگی، عوام کی فی کس آمدنی بڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، وہ اتحادی ہیں مشکل وقت پر ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بہت تعاون کریں گے، دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، سپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سب جماعتوں سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں تمام جماعتیں ایک پلیت فارم پر اکٹھی ہو گئیں۔ دنیا نے پاکستانیوں کی مشترکہ آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پی سمیت جہاں بھی ہو اسے قانون کے تحت ختم ہونا چاہئے، پاکستان ڈیفالٹ کے کنارے کھڑا تھا اگر تبدیلی نہ آتی تو ڈیفالٹ آجاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ ہوا میں اڑ گیا، 14 ارب ڈالر زرمبادلہ پہنچ گیا ہے۔ جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیزفائر قائم ہے، خطرہ تو ہر وقت ہی ہے، الرٹ رہنا ہے، اگر کوئی وار کرے، ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے، اس لئے تیاری کی حالت میں ہیں، 30 خوارج کو واصل جہنم کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی مجبوری لگتی ہے، اس طرح کے بیانات سے گھبراتے نہیں، پہلے کامیابی ملی آئندہ بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے مذاکرات سات 8 ماہ سے چل رہے ہیں، عام ویزوں کا معاملہ بہتر کیا ہے، ان سے درخواست کی ہے کہ بلیو پاسپورٹ کو بھی رسائی دیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈسکہ میں بدفعلی میں ناکامی پر تین اوباشوں نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان شدید زخمی
-
ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
دنیا کے 80 فیصد ممالک فلسطینیوں کی آزاد و خود مختارریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، حافط طاہر اشرفی
-
پاکستان کی بقا مزید صوبوں اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے،خرم نواز گنڈاپور
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.