
ملکی استحکام اور معیشت کی مضبوطی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ، حکومت نے امسال یوم آزادی کی تقریبات کو معرکہ حق کیساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
پیر 28 جولائی 2025 20:10

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے یہ ثابت کیا ہے کہ معرکہ حق صرف نعرہ نہیں بلکہ اصولی طاقت کا نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یوم آزادی ہمارے لئے بہت سپیشل ہے جس نے پاکستانی قوم میں نیا اعتماد اور نئے امنگ پیدا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے آپریشن بنیان مرصوص میں جنگ کے میدان میں بھارت کو شکست دی ،اسی طرح انشا اللہ معیشت کے میدان میں بھی پاکستان کو کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے جب وہ جنوبی ایشیا کی نمبر ون معیشت کے طور پر جانا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 31 دسمبر 2024 کو اڑان پاکستان کے نام سے ترقی کا منصوبہ پیش کیاجس کا مقصد 2035 تک پاکستان کوایک ٹرلین ڈالرز اکانامی میں ڈھالنا ہے اور اس منصوبے پر حکومت کے تمام محکمے اور وزارتیں وزیر اعظم محمدشہبار شریف کی قیادت میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے اس پرگرام پر بھی عمل یقینی بنا رہے ہیں جو پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام کسی ملک کی خواہش نہیں ہوتا لیکن جو زخم پی ٹی آئی کی 4 سالہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو لگائے ان سے نمٹنے کے لئے ضروری تھا کہ ہم آئی ایم ایف کی مدد لیتے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچاتے اور ہم نے کامیابی سے اس منزل کو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے ملک معاشی بہتری کی طرف گامزن ہے اور اس کا اعتراف معیشت کو مانیٹر کرنے والے عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ تازہ ترین مثال ہے کہ اسٹینڈرز اینڈ پورز کی ریٹنگز میں بہتری دیکھی جو ٹرپل سی سے ڈبل بی کے اوپر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ 23 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد تک آ گیا ہے جبکہ ایک سال میں ترسیلات زر 39 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے پانی کی فراہمی کے اہم منصوبے کے- 4 کے لئے 8 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ گرین لائین منصوبہ کو بھی مکمل کیا جائے گا اور جلد منصوبہ کے افتتاح کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے سکھر- حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کے لئے بھی حالیہ بجٹ میں فنڈز مختص کئے ہیں تاکہ موٹر وے کی تعمیر کراچی سے پشاور تک مکمل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے بھی ہماری معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام اور معیشت کی مضبوطی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے،حکومت نے اس پروگرام کے تحت اپنے ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پروگرام کے ذریعے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پاکستان کے بڑے پریس کلبز کیساتھ شراکت کر کے صحافیوں کی اکنامک ٹریننگ کا پروگرام شروع کر رہے ہیں اور کراچی پریس کلب کو بھی پیشکش کر رہا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ مفاہمتی یادداشت نامہ کر کے اس پروگرام کا حصہ بنے تاکہ مستقبل میں عوام کے اندر معاشی موضوعات پر بحث کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی خود مختیاری کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم برآمدات کا ہدف 32 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر پر کتنی جلدی پہنچتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم یہ ہدف آئندہ 8 برس میں حاصل کریں گے یا 15 سالوں میں حاصل کریں گے۔ اگر ہم نے یہ ہدف آئندہ 8 سالوں میں حاصل کر لیا تو ہم اپنی خود مختیاری کا دفاع کر پائیں گے اور اگر ہم نے 15 برس لگائے تو قرضوں کے چنگل سے نہیں نکل سکیں گے اور بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔ سوشل سیکٹر کا ذکر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک 90 فیصد شرح خواندگی حاصل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکا جبکہ ہماری شرح خواندگی اب بھی 60 فیصد ہے، ہمیں اس بات پر بھی سوچنا ہو گا کہ ہم کیوں شرح خواندگی کا ہدف حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور وہ جسمانی اورذہنی طور پر بھی کمزور ہیں، یہ وہ موضوعات ہیں جن پر بحث ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی جو 2.4 فیصد تھی وہ 2.55 فیصد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں کو منصوبہ بندی پروگرامز کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے وگرنہ ہم 2040 تک تقریبا 40 کروڑ کی آبادی پر پہنچیں گے تو یہ وسائل کافی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل پر ہم میڈیا کیساتھ ملکر ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کے شعبہ کا دائرہ کار زیادہ مؤثر بنائیں گے تاکہ ہم ان موضوعات کو قومی مباحثوں میں وہ مقام دے سکیں کہ حکومتوں کا بھی احتساب ہو جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سینسٹائیز کیا جائے اور شہریوں کے اندر بھی احساس پیدا کیا جائے کہ ان تمام مسائل کو ہم نے ملکر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہمیں ڈویلپمنٹ جرنلزم اور ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ملکی معاشی ترقی کے لئے بہتر فیصلے کر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موجودہ حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ تمام صوبوں کی طرح آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے اضلاع کو بھی حصہ ملنا چاہیئے اور اسوقت انکا حصہ وفاقی حکومت کے حصے سے نکل رہا ہے ،ہم صوبوں کا حصہ کم نہیں کر رہے ہیں مگر چاہتے ہیں کہ صوبوں کیساتھ مذکورہ ریجنز کا حصہ بھی ڈوزیبل پول سے دیا جائے۔ کے-4 منصوبہ پر سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ اس منصوبہ کا ہم نے اپنی پچھلی حکومت میں اعلان کیا تھا مگر پھر اس میں ڈیزائین کا ایشو آیا۔اسوقت اس پر لاگت 120 ارب روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ اب اس منصوبہ کی لاگت بڑھ کر 140 یا 160 ارب تک پہنچ چکی ہے اور اب اس پر وفاقی حکومت مکمل خرچ کرے گی اورامیدہے کہ یہ منصوبہ اس سال کے آخر یا اگلے سال کی شروعات تک مکمل ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم معاملات خود دیکھ رہے ہیں اور جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہے ،وہ ایک سزایافتہ مجرم ہے اور ان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کی چوری کا کیس ہے اور ہر قسم کا دستاویزی ثبوت موجود ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان لانگ مارچ اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے حکومت غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہے
-
فوڈ اتھارٹی نے حسن ٹاؤن سے استعمال شدہ گھی اور آئل دوبارہ پیک کرنے والا مافیا پکڑ لیا
-
پنجاب میں چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا
-
سوات مدرسے میں طالبعلم کی وحشیانہ تشدد سے موت کے مرکزی ملزمان گرفتار
-
عمران خان کو رہائی عدالتی جنگ میں مل سکتی ہے لیکن تحریک کے ذریعے نہیں
-
پی ٹی آئی اپنی تحریک کیلئے خیبرپختونخواہ کی صورتحال سے کوئی فائد ہ نہیں اٹھا سکتی
-
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ چوہدری سالک حسین
-
ڈراموں میں بزنس مین،استادوں اور دیگر شعبوں کی کہانیاں سامنے لانی ہیں،احسن اقبال
-
پی ٹی آئی ایم پی اے نے لیگی ایم پی اے کو تھپڑ مار دیا
-
کراچی میں جرمن قونصل خانے کی سروسز غیر یورپی افراد کیلئے بند
-
حکومتی دعوے کے باوجود چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 165 روپے پر نہ آسکی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال سے بشیر میمن کے ہمراہ راجہ انصاری ایڈووکیٹ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.