
کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور ہماری قومی میراث ہے، سید علی گیلانی کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ پوری دنیا میں گونج رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ
منگل 5 اگست 2025 16:03

(جاری ہے)
بھارت کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ وہ وادی ہے جہاں برہان وانی جیسے نوجوان پیدا ہوتے ہیں جن کے جنازے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپٹے ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کا لازوال رشتہ ہے۔ آج بھی سید علی گیلانی کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ پوری دنیا میں گونج رہا ہے اور کشمیریوں کی موثر آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر تجدید عہد کا دن ہے، وزیراعظم پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا اور واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر صرف ہماری تاریخ نہیں، ہماری شہ رگ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنت نظیر وادی کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ضرور ملے گا کیونکہ یہ ان کا بنیادی اور ناقابل تنسیخ حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ موثر انداز میں لڑا ہے اور آج کے دن اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں، پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نریندر مودی نے بزدلانہ حملے کر کے اپنا شوق پورا کرلیا ۔جب اس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو صرف اس کے طیارے ہی نہیں گرے بلکہ اس کا غرور اور گھمنڈ بھی زمین بوس ہوا۔ افواج پاکستان نے اس کو دھول چٹائی۔بھارت کو نہ صرف عسکری میدان میں شکست فاش ہوئی بلکہ بیانیہ اور سفارتی محاذ پر بھی شکست ہوئی۔ افواج پاکستان نے بھرپور جرات اور دلیری کے ساتھ دشمن کو جواب دیا اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے وطن کا دفاع کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ٓ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے غیر معمولی حکمت عملی اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جو دنیا بھر کے عسکری اداروں میں بطور مثال پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم کے نوجوانوں، میڈیا اور تمام طبقات نے مسئلہ کشمیر پر یکجہتی اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح نے کشمیریوں کے حوصلے بلند کئے اور بھارت کا غاصبانہ قبضہ اب زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکے گا۔ کشمیری آج بھی ایک ہی نعرہ لگاتے ہیں کہ ”ہم کیا چاہتے ہیں؟ ۔ آزادی، کشمیر بنے گا، پاکستان“ ۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کشمیر کاز کے لئے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور قومی میراث ہے، پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کی آواز بنے گا اور دنیا کے ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔ اس موقع پر نائب وزیراعطم اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سمیت زمرد خان، شبیر عثمانی، وجیہہ قمر، رانا قاسم نون، سردار تنویر الیاس اور حریت کانفرنس کے رہنما ئوں و قائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں یوم استحصال کشمیر ریلی دفتر خارجہ سے شروع ہوئی جو ریڈیو پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی ڈی چوک پہنچی۔ ریلی میں دفتر خارجہ کے سینئر حکام سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء و طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے گئے جبکہ ریلی کے شرکانے کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے لگائے۔ ڈی چوک پہنچنے پر ٹھیک 10 بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے تحریک آزادی کشمیر کے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔\932مزید اہم خبریں
-
پشاور میں بھی موسلادھار بارش، سبزی منڈی تالاب بن گئی، کاروبار ٹھپ
-
ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا
-
کریمیا واپس نہیں ملے گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو پیغام
-
پاکستان: بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 650 سے متجاوز
-
انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی‘ واشنگٹن سرحدی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کرتا ہے. مارکو روبیو
-
یوکرین روس تنازغ: زیلنسکی‘ کیئر سٹارمر‘ ایمانوئل میخوان، جرمن چانسلر اور دیگر یورپی راہنما آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
-
ٹرمپ نے کریمیا کی واپسی اوریوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا
-
یورپی راہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد اجتماعی طور پر ماسکو کی جارحیت کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے. رپورٹ
-
نوجوان کا جیل اہلکار کو پیسے دے کر عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ
-
دہشتگردوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی لیکچرار کا اعترافی بیان جاری
-
بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث خیبرپختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
-
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.