aریلوے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ،حنیف عباسی

ں* ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے،وفاقی وزیر غ*ریلوے حادثات کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت نے نو ارب روپے جاری کئے ہیں،پھاٹک درست کئے جائیں گے، مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے ٓ تاجر چور اور ڈاکو نہیں ہیں،جو ٹیکس نہیں دیتے انکے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،یہ ملک بابوں کا نہیں 25کروڑوں عوام کاہے انکے کہنے پر ملک نہیں چل سکتا، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل ہونے چاہئے،بجلی سستی کرنے کی ضرورت ہے انڈسٹری چلے کی تو ملک ترقی کریگا،،جو بھی دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ہو گا اسے سزا ملے گی،سیاسی ورکرز کو قید و بند میں رکھنے کا حامی نہیں،فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر اور فیصل آباد چیمبرآف کامرس میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 اگست 2025 21:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جو کرپشن کر ے گا اس کے خلاف کاروائی ہو گی ، ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے، ریلوے حادثات کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت نے نو ارب روپے جاری کئے ہیں،پھاٹک درست کئے جائیں گے، مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے، تاجر چور اور ڈاکو نہیں ہیں،جو ٹیکس نہیں دیتے انکے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،یہ ملک بابوں کا نہیں 25کروڑوں عوام کاہے انکے کہنے پر ملک نہیں چل سکتا، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل ہونے چاہئے،بجلی سستی کرنے کی ضرورت ہے انڈسٹری چلے کی تو ملک ترقی کریگا،،جو بھی دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ہو گا اسے سزا ملے گی۔

(جاری ہے)

سیاسی ورکرز کو قید و بند میں رکھنے کا حامی نہیں۔ وزیراعظم نے تیس ستمبر تک ٹرینیں اور ریلوے گیسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ آن لا ئن کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر اور فیصل آباد چیمبرآف کامرس میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا اگر میرا بیٹا بھی جی ایچ کیو پر حملہ آور ہو گا تو اس کی حمایت نہیں کروں گا۔

مجھے جب عمر قید ہوئی تو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت اور رہنمائوں کی سزائیں ہوئی تھی ہم نے تو حملے نہیں کئے،ایسے لوگ بھی ان میں ہیں جو پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں،ملک کو تباہ کرنا چاہتے تھے،آج وہ ملک ہے جس کا پوری دنیا میں نام روشن ہوگا ہے ہماری پاک فوج جوانوں نے بھارت میں گھس کراس کو مارا ہے جس پر پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کررہی ہے امریکی صدر بھی 33بار پاکستان کا نام لے چکا ہے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘ موجودہ حکومت کاروباری طبقے کو زندگی کے ہر شعبے میں ریلیف پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے مگربجلی اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے اس کے اثرات کاروباری برادری تک نہیں پہنچ رہے‘ اس کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں‘ آپ لوگ اچھے کی امید رکھیں انشاء اللہ یہ حکومت آپ کو مایوس نہیں کرے گی‘ آپ لوگ بھی ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ایمانداری سے اپنا ٹیکس ادا کریں‘ آپ کے دیئے گئے ٹیکس سے ہی موٹرویز‘ ہسپتال‘ یونیورسٹیز‘ کالجز اور ملک کا انفراسٹرکچر تشکیل پاتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا‘ ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے‘ محکمہ ریلوے میں کرپٹ افسران کی نشاندہی کریں میرا وعدہ ہے وہ افسر اپنی سیٹ پر نہیں رہے گا‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمارے ذمے چند چیزیں لگائی ہیں۔

آنے والے دنوں میں ریلوے تبدیل ہو گا۔ ریلوے کو سب سے پہلے ڈیجیٹلائز کریں۔ ایپ ڈیجٹلائز ہو چکی ہے۔ تیس ستمبر تک آؤٹ سورس کا ہدف دیا گیا ہے۔ ٹرینیں اور ریلوے گیسٹ ہاؤس آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔ وزارتوں کے سیلون آؤٹ سورس کئے ہیں جو شہریوں کے لئے دستیاب ہیں۔ ہم سیلون استعمال نہیں کریں گے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کا 1861ء کا بنا ریلوے ٹریک تبدیل ہونے جا رہا ہے۔

لاہور راولپنڈی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز رکھ دیئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹیکسلا پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے لئے ہیں۔ بڑے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم نصب ہیں جبکہ چالیس اسٹیشنز پر وائی فائی سروس پر فوکس کریں گے۔ اس ماڈل پر کام رہے ہیں کہ صوبے سرمایہ کاری کریں۔ کراچی میں بھی ایسا ہی اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا لاہور راولپنڈی ڈبل ٹریک ہو گا تو وقت کی بچت ہوگی۔ سلیپر فیکٹریز آؤٹ سورس کرنے کا اشتہار آ گیا ہے۔ اسپتالوں اور 14 اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 1876ریلوے پھاٹک ہیں430پنجاب میں ہیں وزیراعظم نے حادثات کی روک تھام کیلیے 9ارب روہے جاری کئے ہیں اس موقع پر فیصل آباد چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھڑا نیشنل گروپ کے قائد میاں ادریس،سابق ایم این ای. میاں عبدالمنان،سابق صدر رانا سکندار اعظم دیگر موجودہ تھے۔