
جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ، معرکہ حق میں پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا، سید یوسف رضا گیلانی
اتوار 17 اگست 2025 19:40
(جاری ہے)
تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری وارث میر فاونڈیشن فیصل میر نے انجام دیے،سیمینارمیں مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، مہمان خاص اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ، حسن مرتضی، ثمینہ گھرکی، علی قاسم گیلانی، آصف ہاشمی، میر شکیل چنی، نرگس خان، بشری ملک، آغا تقی شاہ، خالد بٹ سمیت سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کا جھوٹا بیانیہ عالمی برادری نے مسترد کر دیا، پاکستان نے دفاع کے ساتھ ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ خطے میں کشیدگی نہ بڑھے، جبکہ افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا بہترین مظاہرہ کر کے دنیا کو متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے لیے مذاکرات اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے افواج پاکستان کی حمایت کی اور قومی موقف کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کامیاب سفارتکاری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے کامیاب عالمی رابطے کیے اور پاکستان کے موقف کو عالمی برادری کے سامنے شاندار اندا ز میں پیش کیا ،ہمارے میڈیا نے بھی بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے،پاکستان کو برادر اسلامی ممالک، چین، برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی،اقوام عالم نے ہماے موقف کی تائید کی اور بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کا سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا عالمی اعتماد کا ہی مظہر ہے۔چیئرمین سینٹ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت بیانات پاکستان-امریکہ تعلقات کے نئے دور کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن و استحکام ہی خوشحالی کی بنیاد ہیں اور حالیہ معاشی اشاریے بہتری کی نشاندہی کر رہے ہیں،رواں سال نومبرمیں پاکستان اسلام آباد انٹر-پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا، جس میں 45 سے زائد ممالک کے اسپیکرز اور بین الاقوامی پارلیمانی سربراہان شریک ہوں گے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہیں اور پاکستان اس راستے پر ثابت قدمی سے گامزن ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معرکہ حق کا میں عینی شاہد ہوں، تمام سیاسی جماعتیں اور افواج پاکستان ایک پلیٹ فارم پر تھیں، جنگیں ہمت ،حوصلے اور جذبہ کے ساتھ لڑی جاتی ہیں ،بھارتی جارحیت کے دوران پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی ، معرکہ حق میں فتح میں پس پردہ اداروں اور خاموش مجاہدوں نے شاندار کردار ادا کیا، ہمارے پاس دشمن کے تمام فیصلوں اور فوجی نقل و حرکت کی معلومات موجود تھیں۔انہوں نے کہاکہ میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے اپنی کامیاب جنگی حکمت عملی دنیا پر ثابت کی اور چند ہی گھنٹوں میں دشمن کا غرور خاک میں ملا دیاجس سے عالمی سطح پر ہمیں پذیرائی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کے اندر 36 پوائنٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ بھارتی حملے میں چلائے گئے 60 میزائلوں میں سے کوئی بھی ہمارے ایئر بیس پر نہیں گرا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا سب سے بڑا آئل ڈپو تباہ کیا گیا اور یہ تمام کامیابیاں اللہ کی مدد سے حاصل ہوئیں، پاکستان نے جان بوجھ کر بڑے جانی نقصان سے گریز کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی جنگ میں مودی نہیں بلکہ اجیت ڈوال اور امیت شاہ کا کردار نمایاں تھا،یہ دونوں کردار بھارت اور مودی کی بربادی کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جارح ملک ہے ،پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جرات نہیں کر سکتا۔کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارث میر فاؤنڈیشن ترقی پسند ڈائیلاگ کا بہترین فورم ہے، پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دیں لیکن اس کے باوجود الزام تراشیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد دوست ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی اور افواجِ پاکستان نے صرف چندگھنٹوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے عسکری اور سفارتی میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن کے عالمی سطح پر دور رس اور گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ سفارتی سطح پر بھی اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا، جسے عالمی برادری تسلیم کر رہی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی موثر حکمتِ عملی کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم دفاعی اعتبار سے مضبوط اور سفارتی محاذ پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز اور موثر خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک ذمہ دار اور مضبوط ملک کے طور پر پیش کیا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی عسکری حکمتِ عملی مزید موثر ہوئی ہے، جس نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا۔ ملک محمد احمد نے مزید کہا کہ بھارت کے جارحانہ رویے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان ان عسکری و سفارتی کامیابیوں کو معاشی اور تجارتی میدان میں بھی بروئے کار لائے تاکہ ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر ڈالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور ہمارے سفارتی اقدامات کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ سیمینار میں موجود ماہرین اور طلبا نے بھی سپیکر ملک محمد احمد خان کے خیالات کو سراہا اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے مضبوط دفاعی اور سفارتی حکمتِ عملی کو جاری رکھنے پر زور دیا۔فیصل میر نے کہا کہ جس ملک کا سپریم کمانڈر اور وزیراعظم بے خوف ہوں، اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ معروف صحافی شاہنواز رانا نے مرحوم وارث میر پر مقالہ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزیر داخلہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فاونڈیشن کی جانب سے سووینئرز پیش کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.