اقتصادی بحالی،قومی اتحاد اور پیپلزپارٹی کا نظریاتی ورثہ برقرار رکھناہماری اولین ترجیح ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری
ہفتہ 14 فروری 2026 23:30
(جاری ہے)
اپوزیشن میں موجود ایک سیاسی حریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی قیادت کا امتحان مشکل وقت میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی طویل قید کا تقابل ان افراد سے کیا جو کم عرصہ جیل میں رہنے اور تمام سہولیات سے مستفید ہونے کے باوجود دباؤ برداشت نہ کر سکے۔صدرمملکت نے تسلیم کیا کہ ملک کو معاشی مشکلات اور مہنگائی کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے اس صورتحال کو گزشتہ چار سالہ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے اور مؤثر حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کے امور پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر مملکت نے بین الاقوامی سرحدوں پر کشیدگی کا ذکر کیا اور کہا کہ دشمن قوتیں اب بھی سرگرم ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی شکست نے سرحد پار کچھ حد تک سمجھ ضرور پیدا کی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ جرات اور ایمان کے ساتھ ملک کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے زرعی ترقی کو تیز کرنے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور قومی ترقی کے لیے کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔صدرمملکت نے جنوبی پنجاب کی سینئر سیاسی رہنمائوں بشمول مخدوم احمد محمود اور گیلانی خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں نے خطے کے سیاسی منظرنامے کو مضبوط بنایا ہے۔پارٹی کی نظریاتی بنیادوں کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو کے شروع کردہ وژن کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا، جو اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاشی حالات جلد بہتر ہوں گے اور یقین دلایا کیا کہ پارٹی ملک کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔قبل ازیں پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے صدر آصف علی زرداری کا جنوبی پنجاب آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور دورے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں موجود تمام افراد کو بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور عزم نے متحرک کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ایک مضبوط اور مؤثر ٹیم تشکیل دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی نظریے پر قائم رہی ہے اور اس کے کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بعد ازاں شہید بینظیر بھٹو کے وژن سے وفادار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن نظریاتی اور پُرعزم ہیں، جنہوں نے شہیدذوالفقار علی بھٹو اورشہید بینظیر بھٹو کا دور دیکھا اور آج بھی صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے کارکن لالچ یا ذاتی مفادات سے نہیں بلکہ اصولوں اور نظریے سے وابستہ ہیں۔مخدوم احمد محمود نے کہا کہ یہ صدر مملکت کے وسیع وژن اور سیاسی بصیرت کا عکاس ہے کہ انہوں نے ایوانِ صدر سے نکل کر ایک چھوٹے شہر کا دورہ کیا اور خود پارٹی کارکنوں اور مقامی قیادت سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صدر کے لیے ایوانِ صدر سے باہر نکل کر بنیادی سطح کے کارکنوں میں آنا آسان کام نہیں لیکن یہ اقدام عوام سے ان کے مضبوط تعلق کا مظہر ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا جنوبی پنجاب کا دورہ نہایت مثبت اثرات مرتب کرے گا اور خطے بھر میں پارٹی کارکنوں کے حوصلے اور جذبے کو مزید بڑھائے گا۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان آنے والے ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنا سامان خود اٹھایا، سادگی نے توجہ حاصل کرلی
-
رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی اڈیالہ پہنچے تو پولیس نے راستہ روک لیا، ملاقات نہ ہونے پر کارکنوں کیلئے اہم اعلان
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.