تنظیم تاجران پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں پر تنقید ،کاروبار دشمن قرار دے دیا
موجودہ حالات میں تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ،ریاست کے خلاف کھڑا ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے، کاشف چوہدری
منگل 5 مئی 2026 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے حکومت کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیرانوکھا احتجاج شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار شٹر ڈاؤن ہڑتال نہیں کی جائے گی بلکہ زبردستی مارکیٹیں کھولی جائیں گی اور اگر تاجروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تو متعلقہ تھانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
کاشف چوہدری نے الزام عائد کیا کہ مختلف سرکاری اتھارٹیز کو ‘‘بھتہ خوری کا ذریعہ’’ بنا دیا گیا ہے اور خاص طور پر پنجاب میں پیرا اتھارٹی پر رشوت اور ہراسانی کے سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشوت نہ دینے والے تاجروں کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔ٹیکس نظام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 سے زائد ٹیکسز کے باوجود کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ اور کسٹمز سمیت مختلف ٹیکسز کا بوجھ ناقابل برداشت ہو چکا ہے، لہٰذا سادہ اور مختصر ٹیکس نظام متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لائسنس کے نام پر درجنوں اتھارٹیز کاروبار میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔انہوں نے بجلی و گیس کنکشن کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باوجود تاجر جہاد سمجھ کرکاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرے اور تاجروں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے۔کاشف چوہدری نے کہا کہ مری میں سمارٹ لاک ڈاون کیخلاف ہڑتال اور احتجاجی تحریک کے آغاز کر دیا ہے سیاحتی علاقوں میں لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ سیاحتی علاقوں کو فوری طور پر لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے باہمی اختلافات کا بوجھ تاجروں پر ڈال دیا گیا ہے جبکہ حکمران اشرافیہ کی مراعات اور پروٹوکول کا بوجھ بھی کاروباری طبقے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بھی انہوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ عالمی منڈیوں میں اضافہ کے باوجود پاکستان میں پٹرول منافع کے ساتھ 246روپے فی لیٹر ہونا چاہئیے لیکن حکمران چار سو روپے وہ بھی لائنوں میں لگ کر عوام کو دے رہے ہیں جو ظلم کی انتہاء ہے ۔آخر میں کاشف چوہدری نیمعرکہ حق کی کامیابی اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور عسکری قیادت کی عالمی سطح پر پذیرائی کو خوش آئند قرار دیا اور زور دیا کہ اب معیشت کی بحالی پر توجہ دی جائے، بند صنعتوں اور ویران مارکیٹوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔اسوقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم اغا نے کہا کہ پاکستان ایران امریکا کے درمیان ثالثی کرا رہا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کو سراہا جارہا ہے انہوں نے بلوچستان کی محرومیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی سے کاروباری حالات ٹھیک نہیں ہیں ایک طرف افغان بارڈر دوسری طرف ایران بارڈر ہیں وہ دونوں بند ہیں وہاں تجارت نہیں ہے لوگ بے روزگار ہیں اوربھوک و فاقوں پہ مجبور ہو چکے ہیں ایسے حالات میں لاک ڈاؤن نے جلتی پہ تیل کا کام کیا ہے۔پریس کانفرنس کیدوران شیخ طیب سعید صدر اسلام اباد چیمبر اف سمال ٹریڈرز وسمال انڈسٹریز، راؤ جاوید اختر نائب صدر اسلام اباد چیمبر اف سمال ٹریٹرز اینڈ سمال انڈسٹریز ،چوہری ناصر سابق نائب صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ملک راشد طفیل چیئرمین اسلام اباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن، سید عمران بخاری جنرل سیکرٹری بلیو ایریا ٹریڈرز ایسوسی ایشن ،علی اصغر خان صدر لہتڑار روڈ، خواجہ خلیل سالار صدر ائی نائن مرکز،عبید عباسی صدر مری روڈ بہارہکو ،عامر نواز عباسی صدر رورل زون سہالہ روات ہمک اسلام اباد، سید مستنیر الحسن صدر انجمن تاجران ترنول زون ، اشفاق عباسی صدر فوڈ گرین ہول سیل ایسوسی اییشن مدثر فیاض چوہدری میلوڈی مارکیٹ، احسان الحق ستی صدر انجمن تاجران پنڈوریاں ، عامر رحیم قریشی سینیئر نائب صدر سپر مارکیٹ، راجہ حسن اختر سابق صدر بیلو ایریا ودیگر تاجر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.