گلگت بلتستان کے بعد اب کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے جیتے گی‘ سردار سلیم حیدر خان
پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے جو غریب عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ہے ‘ گورنر پنجاب
جمعرات 18 جون 2026 21:30
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد اب کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے جو غریب عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ہے اور ان کا مداوا کرنا بھی جانتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر گلی گلی،محلہ محلہ جاکر بلاول بھٹوزرداری کا پیغام پہنچانا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹوکو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والے نوجوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کروایں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرے گی۔بعد ازاں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سندس فائونڈیشن میں ورلڈ ڈونیشن ویک کے حوالے سے منقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں گرے افرادکے چہروں پر مسکراہٹ لانا عظیم کام ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سندس فائونڈیشن ایک قابل اعتماد ادارہ ہے جو کہ تھیلیسیما کے مریضوں کی دن رات خدمت کررہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سندس فائونڈیشن تھیلیسیما، ہیموفیلیا اور دیگر خون کے امراض میں مبتلا افراد کی زندگیوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے منو بھائی مرحوم جیسے افراد عظیم لوگ ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ زندگی وہ ہے جو دوسروں کی بھلائی کے لیے گزاری جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میرا سب سے قیمتی اور یادگار وقت یہ ہے جو ان لوگوں کے ساتھ گزاراہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈونرز اور چیرٹی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو خون مل جائے تو کئی سال زندہ رہ سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اٹک میں لوگ ڈائلسز کی سہولیات نہ ہونے کے باعٹ انتقال کر جاتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سند س فاؤنڈیشن جیسے فلاحی اداروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کے بعد سرمایہ دار کی توجہ پاکستان کی طرف ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سرمایہ داروںکو اپنی طرف راغب کرے۔ اس موقع سے جتنا فائدہ اٹھا کر غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا تھا وہ نہیں کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکہ ایران کے مابین امن معاہدے میں پاکستان نے بہت کامیاب سفارتکاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ بندی سے بہتری کی توقع ہے اور وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر مملکت اصف علی زرداری، پرائم منسٹراور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 2013 میں پاکستان ایران پائپ لائن معاہدہ کیا تھا۔ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ایران کی طرف سے جو وہ پائپ لائن جو ہے وہ بارڈر پہ پہنچ چکی ہے۔ ہماری 50 کلومیٹر دور ہے اگر یہ 50 کلومیٹر کی لائن ڈال کے جڑ جاتی ہے تو ہمارا انرجی کا تمام مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہمیں سستی گیس مل جائے گی اور بجلی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ بجٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا ''میں تو ذاتی طور پہ سمجھتا ہوں کہ تنخواہوں میں سات فیصد اضافہ کچھ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سرکاری ملازم، پنشنرز اور نچلا متوسط طبقہ مہنگائی کی وجہ سے بہت مشکل سے گزر بسر کر رہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مینڈیٹ پیپلز پارٹی کا ہے۔جی بی اور کشمیر کے لوگ جس کو مینڈیٹ دیں اس کی حکومت بننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کو یکساں ترقی کی ضرورت ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلڈ ڈونیشن میں مدد کرنے والوں کے درمیان سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں ارشد انصاری صدر پریس کلب، محمد یاسین خان صدر سندس فائونڈیشن،سینیر صحافی سہیل وڑائچ، عائشہ منظور وٹو ڈی جی پیمرا، نظام الدین اور چیئر پرسن شعبہ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر عائشہ اشفاق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.