اسلحہ خریداری‘سابق آئی جی پولیس ملک نوید کے ریمانڈ میں 7دن کی تو سیع ، ملک نوید نے آئی جی کی حیثیت سے کم بولی دینے والی اسلحہ کمپنی کی بجائے عابدمجید اینڈ سنزآرمزڈیلرکواسلحہ خریداری کاٹھیکہ دیا اورپولیس کیلئے 58غیرمعیاری موٹر سائیکلیں خریدیں‘ نیب

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء) احتساب عدالت نے اربوں روپے کی اسلحہ خریداری میں خوردبرد کے الزام میں گرفتارسابق آئی جی پولیس ملک نوید کے ریمانڈ میں 7دنوں کااضافہ کر دیا۔احتساب عدالت کے جج ولایت علی شاہ گنڈاپور نے کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ملک نویدکو 43دنوں کے ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جہاں نیب کے وکلاء نے عدالت کوبتایا کہ ملک نوید نے آئی جی کی حیثیت سے کم بولی دینے والی اسلحہ کمپنی کی بجائے عابدمجید اینڈ سنزآرمزڈیلرکواسلحہ خریداری کاٹھیکہ دیا اورپولیس کے لئے 58غیرمعیاری موٹرسائیکلیں خریدیں۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے جس میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں 14دنوں کااضافہ کیا جائے۔ ملک نوید کے وکیل عبدالطیف آفریدی نے الزام لگایا کہ 43دنوں کے ریمانڈ میں 43گھنٹوں کی تفتیش بھی نہیں ہوئی۔ان کے موکل کوحراست میں رکھ کراعتراف جرم پرمجبورکیا جارہا ہے۔ عدالت نے ملزم کی ریمانڈ میں 7دنوں کااضافہ کرنے کے احکامات دیے۔

متعلقہ عنوان :