امریکا کا ڈرون طیاروں کوکیمیائی ہتھیاروں سے لیس کر نے کا فیصلہ، ڈرون طیاروں کو مزید موثر بنانے کیلئے 25 سالہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے ،برطانوی اخبار کا دعویٰ

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء) امریکا نے ڈرون طیاروں کو مزید موثر بنانے کے لئے پچیس سالہ منصوبہ تیار کرلیا ہے ایک برطانوی اخبار کے مطابق یہ منصوبہ امریکی محکمہ دفاع کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔اس منصوبے کے مطابق امریکا ڈرون طیاروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈرون طیاروں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی رہنمائی کی بجائے خود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پیدا کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق موجودہ ڈرون جی پی ایس نظام کے تحت کام کرتے ہیں ، جو باآسانی جام کیے جاسکتے ہیں۔آئندہ تیار کیے جانے والے ڈرون کو جی پی ایس کے علاوہ دوسری ٹیکنالوجی سے اڑانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ جو کسی طور پر جام نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :