آخری ایشز ٹیسٹ کا پہلا روز،وائٹ واش کا خواہاں آسٹریلیا 326رنز بناکر آل آؤٹ ، جواب میں انگلینڈ کے ایک وکٹ پر8 رنز ، سٹیو سمتھ نے 115رنز بنا ئے، بن سٹوکس نے 99رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:17

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سیریز میں تاریخی وائٹ واش کی خواہاں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی سٹیو سمتھ نے شاندار سنچری سکور کی ، جواب میں انگلینڈ نے ایک وکٹ پر8 رنزبنالئے ہیں ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں جمعہ کو ٹاس انگلینڈ نے جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر 16 رنزبناکر براڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کرس راجرز بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور گیارہ رنزبناکر اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ واٹسن نے کچھ مزاحمت کی وہ تینتالیس رنزبناکرآ ؤ ٹ ہوئئے۔ اسٹیون اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری بنائی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

(جاری ہے)

اسمتھ نے 115 رنزبنائے۔

بریڈ ہیڈن نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 75رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کے مابین چھٹی وکٹ کیلئے 128رنز کی شراکت قائم ہوئی ۔ اس طر ح میزبان ٹیم پہلی اننگز میں تین سو چھبیس رنزبناکر آوٴٹ ہوگئی ۔میچ کا مکمل سکور بورڈ اس طرح رہا ۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں کرس راجر کو سٹوکس نے گیارہ کے انفرادی سکو ر پر بولڈ کردیا ، ڈیوڈ وارنر کو 16رنز پر براڈ نے بولڈ کیا ، شین واٹسن کو اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ، انہوں نے 43رنز بنائے ، مائیکل کلارک کا کیچ بل نے لیا ، باؤلر سٹوکس تھے ، انہوں نے دس رنز بنائے ، سٹیوو سمتھ کا کیچ متبادل کھلاڑی روٹ نے لیا ، باؤلر سٹوکس تھے ، انہوں نے 115رنز بنائے ، جارج بیلی کا کیچ کک نے لیا ، براڈ بولر تھے ، انہوں نے ایک رنز بنایا ، بریڈ ہیڈن کو سٹوکس کی گیند پر کک نے کیچ آؤٹ کیا انہوں نے 75رنز بنائے ۔

مچل جانسن کا کیچ متبادل روٹ نے لیا ، باؤلر بورتھ وک تھے ، انہوں نے بارہ رنز بنائے ، ریان ہیرس کا کیچ سٹوکس کی گیند پر اینڈرسن نے لیا ، انہوں نے 22رنز بنائے ، پیٹر سڈل سٹوکس کی گیند بریسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ نیتھن لیون ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔فاضل سکور کی تعداد 20رہی جس میں 10بائیز ، دو لیگ بائی ، دو وائیڈ اور 6نوبالز شامل ہیں ۔

مجموعی سکور 76اوورز میں 326رنز آل آؤٹ رہا ۔وکٹیں گرنے کی رفتار کچھ اس طرح رہی ، پہلی وکٹ 22بائیں رنز پر وارنر ، دوسری 51رنز پر راجرز ،تیسری 78رنز پر کلارک ،چوتھی 94رنز پر واٹسن ، پانچویں 97رنز پر بیلی ، چھٹی 225رنز پر ہیڈن ، ساتویں 269رنز پر جانسن ، آٹھویں 325رنز پر ہیرس ، نویں بھی 325رنز پر سڈل اور دسویں 326رنز پر سمتھ آ ؤٹ ہوئے ۔باؤلنگ:اینڈرسن نے 21اوورز کئے ، تین میڈن رہے ،67رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ،براڈ 19.5اوورز میں پانچ میڈن ، 65رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ، دو وائیڈز پھینکیں ، سٹوکس 19.5اوورز ، ایک میڈن 99رنز دے کر چھ کھلاڑی آؤٹ کئے ، پانچ نوبالز کیں۔

رانکن8.2اوورز کوئی میڈن نہیں رہا ، 34رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہیں لی ، ایک نو بال کرائی ،بورتھوک نے سات اوورز میں 49رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔ جوب میں جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر8 رنزبنالئے ہیں ۔ انگلینڈ کے واحد آؤٹ ہونیوالے بیٹسمین مائیکل کاربری تھے جنہیں مچل جونسن نے صفر پر بولڈ کردیا ۔میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا ،امپائر پاکستان کے علیم ڈار اور جنوبی افریقہ کے ماریاس اراسموس ، ٹی وی امپائر نیوز لینڈ کے ٹونی ہل اور میچ ریفری سری لنکا کے رنجن مدوگالے ہیں۔45352افراد یہ میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں اب تک 4-0کی برتری حاصل ہے اور وہ وائٹ واش کی کوشش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :