کیپٹن اننگز :پاکستان اور سری لنکا ٹیسٹ میچ ، چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، پر اینجلو میتھیوز کی مسلسل دوسری سنچری ،سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنائے ، پاکستان پر 241 رنز کی برتری حاصل

ہفتہ 4 جنوری 2014 07:17

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء) متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر سری لنکا ایک مضبوط پوزیشن میں ہے۔جمعہ کو جب کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان پر 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔کھیل کے اختتام پر کریز پر اینجلو میتھیوز اور پرسنّا جیاوردھنے موجود تھے۔

میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری مکمل کرتے ہوئے 116 رنز بنائے ہیں جبکہ پرسنّا کو نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے دو رن درکار ہیں۔اس سے قبل چوتھے دن کے آغاز پر تھیوز نے چندی مل کے ساتھ مل کر سری لنکا کی دوسری اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز سے دوبارہ شروع کی اور مزید کسی نقصان کے بغیر سکور 324 تک پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

ان دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 138 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ جنید خان نے چندی مل کو آوٴٹ کر کے کیا ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے چوتھے روز دوسری اننگز 4 کٹوں کے نقصان پر 186 رنز سے دوبارہ شروع کی تو ایجلو میتھیوز اور چندی مل نے بہتر کھیل پیش کیا اور بغیر کسی نقصان کے اسکور 324 تک پہنچا دیا۔

دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 138 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ جنید خان نے چندی مل کو آوٴٹ کر کے کیا، چندی مل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 89 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں جنید خان نے 3 اور بلاول بھٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پہلی اننگز میں سری لنکن کھلاڑی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 204 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 383 رنز بنائے اور سری لنکا پر 179 رنز کی برتری حاصل کی۔

پہلی اننگز کے دوران پاکستانی بالرز نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے ابوظہبی کے میدان میں اپنا لوہا منوایا۔ جنید خان نے 5، بلاول بھٹی نے 3 اور سعید اجمل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ سری لنکا کی جانب سے شمندا ارنگا اور رنگانا ہیراتھ نے 3، 3 اور سرنگا لکمل نے 2 جب کہ ایجلو میتھیوز نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز کے دوران پاکستان کے مصباح الحق اور یونس خان لنکن ٹائیگرز کے لئے درد سر بنے رہے۔ مصباح الحق نے 135 اور یونس خان نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں بھی سوائے ایجلو میتھیوز کے کوئی بلے باز متاثر کن کھیل پیش نہ کرسکا۔