پاکستان میں پرندے کا شکارکرتے عرب شیخ بھارتی سرحد پار کر گئے ،بھارتی اخبار کا انکشاف،بھارتی فورسز کا واقعے کا سختی سے نوٹس،پاکستانی رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ بلائی ، واقعے کے خلاف ایک احتجاجی نوٹ تھمایا

جمعہ 17 جنوری 2014 07:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء )بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا “ لکھتا ہے کہ پاکستان میں فالکن قسم کے پرندے کا شکار کرتے ہوئے ایک عرب ملک کے شیخ بھارتی سرحد پار کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شیخ ایک گاڑی پر چار سے پانچ لوگوں کے ساتھ houbara نامی پرندے کا شکار کر رہے تھے کہ جے صالمر کے قریب ٹینوٹ سرحد عبور کر گئے جس پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے سرحد عبور کرنے والوں کو چیلنج کیا اور انہیں خبردار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اورپاکستانی رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ بلائی اور اس واقعے کے خلاف ایک احتجاجی نوٹ تھمایا۔رپورٹ کے مطابق سرد ممالک سے آنے والا یہ پرندہ اس بار کم تعداد میں پاکستان کی طرف آیا جس سے عرب کے شاہی خاندان کے افراد کو اس کا شکار کھیلنے میں مشکل پیش آئی، پہلی بار حکومت پاکستان نے اس پرندے کے شکار پر پابندی عائد کی ہے،تاکہ اس کی تعداد میں اضافہ ہوسکے۔