کو یت میں چوروں نے55,000ہزار دینار ما لیت کا سونا چوری کر لیا

جمعرات 13 فروری 2014 03:19

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) کویت میں چوری کی بڑی واردات چوروں نے55,000ہزار دینار مالیت کا دس کلو سونا چوری کر لیا ہے۔کویت کے علاقے جلیب الشویخ میں ایک سونے کی دکان میں چوری کی وادات ہوئی چور سیف کاٹ کر 10کلو سونا چرا کر لے گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سونے کی دکان میں کام کرنے والے کاریگر جب اگلے دن صبح دکان کھو لنے کیلئے پہنچے تو دیکھا کہ دکان کے تالے کٹے ہو ئے تھے اور شٹر تھوڑے اوپر تھے۔دکان کے ملازمین نے فوری طور پر دکان مالک کو چوری کی واردات سے آگا ہ کیا۔جس پر مالک دکان نے پولیس کو ایمرجنسی اطلاع دی پولیس نے مو قع پر پہنچ کر دیکھا کہ دکان کی سیف کو چوروں نے آکسیجن سے کاٹ کر 55,000ہزار دینار مالیت کا دس کلو سونا چوری کر لیا ہے۔