عراق اور شام میں سرگرم ایک شدت پسند گروہ نے اسامہ بن لادن کی تصویر والا بینک نوٹ جاری کردیا

جمعرات 13 فروری 2014 03:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)عراق اور شام میں سرگرم ایک شدت پسند گروہ نے اسامہ بن لادن کی تصویر والا بینک نوٹ جاری کیا ہے جو بظاہر ان کے زیرِ انتظام علاقے پر اپنی عملداری کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔کرد پریس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ نوٹ ’ایک سو اسلامی پاوٴنڈ‘ کی مالیت کے برابر کا ہے اور اس کے آگے اور پیچھے عربی اور انگریزی میں لکھا گیا ہے کہ یہ اسلامی ریاست عراق سے ہے۔

ایک ماہر نے کویتی ویب سائٹ ’الرائی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کرنسی کے بارے میں پہلے سے مشکوک تھے۔یہ کرنسی عراقی دینار کی بجائے پاوٴنڈ میں جاری کی گئی ہے اور ان کا خیال ہے کہ القاعدہ کبھی بھی اپنی کرنسی پر انگریزی الفاظ شائع نہیں کریں گے۔اسی دوران بغداد میں شفق نیوز نے عراق کے مغربی صوبے انبار میں شدت پسند گروہوں کے قوت پکڑنے کی جانب اشارہ کیا جسے عموماً دی اسلامک سٹیٹ آف عراق میں دی لیونت یعنی ISIS کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس بینک نوٹ نے شدت پسندوں کے حامی گروہوں کو بھی متاثر نہیں کیا ہے۔بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ فلسطینی سو پاوٴنڈ کے نوٹ سے ملتا جلتا ہے۔ایک گروپ نے فیس بک پر کہا کہ یہ نوٹ جعلی ہیں اور ان کا مقصد ISIS کے تشخص کو متاثر کرنا ہے۔فیس بک پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’غور سے دیکھیں تو یہ فوٹو شاپ ہے‘ اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’یہ مقامی سنی گروہوں کی حرکت ہے۔ہم نے یہ دیکھا ہے کہ بن لادن کی تصویر والے اس بینک نوٹ کا وہی سیریل نمبر ہے یعنیA001088 جو فلسطینی سو پاوٴنڈ کے نوٹ کا ہے جس کی تصویر وکی پیڈیا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :