چینی فوج ایک بار پھر لداخ میں داخل‘ بھارتی فوج کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی

جمعرات 13 فروری 2014 03:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعات پر ہونے والے حالیہ مذاکرات بے سود ثابت‘ لداخ میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی‘ چینی فوج لداخ سیکٹر میں داخل‘ بھارتی فورسز کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرحدوں کے تعین اور تنازعات کے حل کیلئے چینی اور بھارتی سکیورٹی ایڈوائزروں کے درمیان بات چیت کے دوران ہی دونوں ممالک کی افواج کا ٹاکرا ہوتے ہوتے رہ گیا۔

بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی لبریشن آرمی کے اہلکار گذشتہ روز ایک بار پھر لداخ سیکٹر میں داخل ہوگئے اور بھارتی چیک پوسٹوں کو خالی کرنے کی دھمکی دی۔ کئی گھنٹے تک بھارتی حدود میں رہنے کے بعد چینی فوج واپس چلی گئی اس دوران سرحدوں پر حالات پھر کشیدہ ہوگئے جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان بڑا تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

متعلقہ عنوان :