گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی صدر ممنون حسین سے ملاقات‘ امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 فروری 2014 03:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر ہاؤس میں ملاقات‘ صوبہ میں امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ دونوں راہنماؤں نے اس موقع پر صوبے کو درپیش تمام مسائل کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں راہنماؤں نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسائل کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔