ایل این جی کی جہازوں کے ذریعے درآمدمنصوبہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مفادات کیلئے مددگارہوگا،راناتنویرحسین ،تیزرفتارایل این جی جہازکے منصوبے سے بغیرکی اضافی خرچ کے بحری جہازتیارکرنے میں مددملے گی ،وفاقی وزیردفاعی پیداوارکی اجلاس میں گفتگو

جمعرات 13 فروری 2014 03:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین نے کہاہے کہ ایل این جی کی جہازوں کے ذریعے درآمدکامنصوبہ ابھرتی ہوئی عالمی ایل این جی مارکیٹ میں پاکستانی مفادات کیلئے مددگارہوگا،تیزرفتارایل این جی جہازکے منصوبے سے بغیرکسی اضافی خرچ کے اپنے جہازبنانے میں مددملے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی کی بندرگاہ پرکام انجینئرنگ ورکس اورتیزرفتارایل این جی جہازوں کامنصوبہ شروع کرنے پرغورکیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل(ر)تنویرطاہر،کراچی بندرگاہ اورانجینئرنگ ورکس کے ایم ڈی رئیرایڈمرل حسن ناصرشاہ اوروزارت دفاعی پیداواراورکراچی بندرگاہ اورانجینئرنگ ورکس کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے ۔اجلاس میں ایم ڈی کراچی بندرگاہ رئیرایڈمرل حسن ناصرشاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ وقت ہے کہ جہازسازی کی صنعت میں مقامی شرکت اورسرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جہازسازی منصوبہ شروع کرنے کیلئے کراچی بندرگاہ پرتکنیکی مہارت موجودہے۔قومی معیشت کی مددکیلئے کراچی بندرگاہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ،تیزرفتار جہازکامنصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کابوجھ برداشت کرنے میں مددگارہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی بندرگاہ اورانجینئرنگ ورکس نے 440 جہازتیارکئے ہیں اورحال ہی میں 32ٹن پشرٹگ پاکستان نیوی کے حوالے کیاگیاہے ۔

وفاقی وزیرنے ہدایت کی کہ اس منصوبے کیلئے ون ونڈوآپریشن شروع کیاجائے ۔وفاقی وزیرکی طرف سے پوچھنے پرکہ ایل این جی آپریشن شروع کرنے کیلئے پہلاجہازکب تیارہوگا؟ایم ڈی نے بتایاکہ معاہدے کے تیسرے سال کراچی بندرگاہ پہلاایل این جی جہازتیارکریگی۔وفاقی وزیرنے علاقائی سفرکی ضروریات کیلئے چھوٹے جہا زبہت ضروری ہیں جبکہ بڑے بحری جہازبحراوقیانوس کے سفرکیلئے ہیں اورہماری علاقائی ضروریات کیلئے چھوٹے بحری جہازمفیدہیں۔