کراچی آپریشن کے اعداد وشمار جلد اسمبلی میں پیش کریں گے آپریشن کا میا بی کی طرف گا مزن ہے،قائم علی شاہ ، شہر میں امن و امان کی صو رتحا ل پہلے سے کا فی بہتر ہے اور مزید بہتر ہو ،گی ایک دو واقعات پر ایم کیو ایم غلط فہمی کا شکار ہے جن کے لیے اعلیٰ سطح پر افسران کی کمیٹی بنا دی ہے جو چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کر ے گی جسے اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا ،ہم عوام ، اسمبلی اور اپنی کی قیا دت کے سامنے جوا بدہ ہیں کسی اور کے نہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 فروری 2014 03:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے اعداد وشمار جلد اسمبلی میں پیش کریں گے آپریشن کا میا بی کی طرف گا مزن ہے اس میں جو کمزوریاں ہیں وہ وہ بہتر کر رہے ہیں کراچی میں امن و امان کی صو رتحا ل پہلے سے کا فی بہتر ہے اور مزید بہتر ہو گی ایک دو واقعات پر ایم کیو ایم غلط فہمی کا شکار ہے جن کے لیے اعلیٰ سطح پر افسران کی کمیٹی بنا دی ہے جو چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کر ے گی جسے اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا ہم عوام ، اسمبلی اور اپنی کی قیا دت کے سامنے جوا بدہ ہیں کسی اور کے نہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے ان خیا لا ت کا اظہار گھو ٹکی روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے علاوہ اندرون سندھ بھی کچھ ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن کا سد باب کریں گے ان کا کہنا تھا کہ کر اچی میں پو لیس اچھا کام کر رہی ہے اتنا بڑا آپریشن ہے تو کچھ کمزوری بھی ہو تی ہے جس کو دور کر نے کی کو ششیں کر رہے ہیں تاہم کسی تبدیلی کا سوال نہیں آئی جی سندھ تو ویسے بھی خو د بخود ریٹا ئرڈ ہو نے وا لے ہیں تا ہم ان کی جگہ اچھا افسر تعینات کریں گے ان کا کہنا تھا کہ کو نسل آف کا من انٹرسٹ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ ملک میں اب بجلی کی پیداوار کا کو ئی منصو بہ تھر کو ل کے بغیر نہیں شروع ہو گا ہم نے لا کھڑا پا ور پرا جیکٹ چلانے کے لیے قسطوں پر وفاقی حکو مت سے ما نگ لیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی کا محکمہ عوام سے زیا دتی میں مصروف ہو گا اگر سندھ میں کنڈے لگے ہو نگے بھی تو وہ بھی واپڈا والوں کی معرفت لگے ہو نگے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو سیا ست میں نہیں آنا چا ہیئے انہیں چا ہیئے کہ وہ سیا ست کے بجا ئے تعلیم کی بہتری پر تو جہ دیں ۔