امریکی دباؤ مسترد‘ افغان حکومت کا 65 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حتمی فیصلہ،قیدیوں بارے اٹھائے گئے سوالات اور خدشات میں کوئی صداقت نہیں‘ آئندہ ہفتے قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا‘ عبدالشکور

جمعرات 13 فروری 2014 03:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) افغان حکومت نے امریکہ اور دیگر تمام نیٹو ممالک کی مخالفت کے باوجود 65 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بگرام جیل میں قیدیوں کی رہائی اور نظرثانی سیل کے سینئر عہدیدار عبدالشکور داد راس نے بتایا ہے کہ امریکہ اور نیٹو ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام سوالات کا جائزہ لیا گیا ہے اور ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ بگرام جیل کے یہ قیدی کسی بھی قسم کا سکیورٹی خطرہ ہیں لہٰذا حکومت اپنے اس فیصلے پر قائم ہے کہ ان 72 میں سے 65 قیدیوں کو آئندہ ہفتے رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :