بھارت کے ساتھ تجارت کی شدیت مذمت کرتے ہیں،جہانگیر ترین ،آزادکشمیر کو اپنے فیصلے خود کرنے کا حق ملنا چاہئے،تحریک انصاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر اولین ترجیح ہونی چائیے،مظفرآبادمیں پارٹی ورکرکنونشن سے خطاب

جمعرات 13 فروری 2014 03:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)بھارت کے ساتھ تجارت کی شدیت مذمت کرتے ہیں۔ آزادکشمیر کو اپنے فیصلے خود کرنے کا حق ملنا چائیے۔ تحریک انصاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہیں۔ آزادکشمیر کے عوام کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر اولین ترجیح ہونی چائیے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے مظفرآباد آزادکشمیر میں ورکرکنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب کا انعقاد تحریک انصاف مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام کیا گیا جو ایک جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا۔ اس تقریب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں خواتین،مرد اور نوجوان بڑی تعداد میں تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جہانگیر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 17سال میں اپنا سیاسی سفر طے کیا ہے۔ لیکن اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔

عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی بھی آفر کی گئی مگر انھوں نے اپنا اصولی موقف نہیں چھوڑا۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے مہنگائی کا ایک طوفان کھڑا کر دیا غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ برسر اقتدار آکر غریبوں کو ریلیف دیں گے انھوں نے ن لیگ کی بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کی شدید مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس معاہدے سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچے گا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح کے طور پر رکھا جانا چاہیے تحریک انصاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیریوں کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار حاصل ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف طالبان کے ساتھ مذاکرات کی شروع دن سے حمایت کرتی ہے۔ تقریب سے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر لطف الرحمان، ، اشفاق احمد پیر زادا صدر مظفرآباد،میاں شہزادصدر پی ٹی آئی نیلم، میجر رفیق اعوان صدر پی ٹی آئی ہٹیاں اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر لطف الرحمان نے کہا کہ کشمیر کے نااہل حکمرانوں نے کشمیریوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں چالیس لاکھ کی آبادی میں صرف اٹھارہ سو بیس مریضوں کے لیے بیڈ دستیاب ہیں محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی ابر تر ہے ۔ تحریک انصاف مظلوموں کی جماعت ہے ہم اقتدار میں آکر لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔ تقریب کے دوران جہانگیر ترین نے مظفرآباد ڈویزن کے عہدے داروں سے حلف لیا۔

اس سے قبل جب جہانگیر ترین بذ ریعہ ہیلی کا پٹر مظفر آبا د پہنچے تو تحر یک انصا ف کے ذمہ داران اور پا رٹی کا ر کنو ں کی بڑ ی تعداد نے ان کا استقبا ل کیا اور ایک بڑے جلو س کی شکل میں ان کو جلسہ گاہ تک لا یا گیا ۔جلسہ گا ہ میں مو جو د شرکا نے اپنے ہا تھو ں میں پا رٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ عمران خان ،جہا نگیر تر ین اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔