آئی پی ایل کی نیلامی ،رائل چیلنجرز بنگلور نے یوراج کو 14 کروڑ روپے میں خرید لیا، وریندر سہواگ کو امید کے مطابق قیمت نہ ملی سکی، کنگز الیون پنجاب نے تین کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا،انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کو دہلی ڈیرڈیولز نے 9 کروڑ میں خریدا ،مچل جانسن کی پنجاب ساڑھے چھ کروڑ، جیک کیلس کولکتہ نائٹ رائڈرز ساڑھے 5 کروڑ ،ڈیوڈ وارنر سنراجرز حیدرآباد ساڑھے پانچ کروڑ ،مرلی وجے دہلی ڈیئرڈیولز 5کروڑ، جارج بیلی پنجاب سوا3 کروڑ میں خر ید لئے گئے

جمعرات 13 فروری 2014 03:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)نڈین پریمییر لیگ کی نیلامی میں بھارت کے مشہور کھلاڑی یوراج سنگھ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔لیکن دہلی کے دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ کو امید کے مطابق قیمت نہیں ملی۔ سہواگ کو کنگز الیون پنجاب نے تین کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا۔انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کو دہلی ڈیرڈیولز نے نو کروڑ میں خریدا ہے جبکہ اسی ٹیم نے تامل ناڈو کے بلے باز مرلی وجے کو5 کروڑ میں خریدا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی بھارتی روپے میں ہو رہی ہے۔ اس نیلامی میں مجموعی طور پر 514 کھلاڑی ہیں۔اب ایسا نہیں ہے کہ آئی پی ایل میں صرف کرکٹ ہی کھیلا جاتا ہے. اس کے ساتھ متعلقہ تنازعہ بھی کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کون کتنے میں بکا،یوراج سنگھ رائل چیلنجرز بنگلور 14 کروڑ روپے ،کیون پیٹرسن دہلی ڈیئرڈیولز نو کروڑ روپے،مچل جانسن پنجاب ساڑھے چھ کروڑ روپے، جیک کیلس کولکاتا نائٹ رائڈرز ساڑھے 5 کروڑ روپے،ڈیوڈ وارنر سنراجرز حیدرآباد ساڑھے پانچ کروڑ روپے،مرلی وجے دہلی ڈیئرڈیولز 5کروڑ روپے جارج بیلی پنجاب سواتین کروڑ روپے،وریندر سہواگ پنجاب تین کروڑ بیس لاکھ روپے، حالیہ تنازع تو چنئی سپر کنگز کے افسر کے طور پر بی سی سی آئی کے صدر این شری نواسن کے داماد گروناتھ کے میچوں کے دوران سٹے بازی اور ٹیم کی اطلاعات لیک کرنے کے حوالے سے ہے۔

آئی پی ایل میں کھلاڑی بھی کم متنازع نہیں رہے۔ راجستھان رائلز کے ایس شری سنت، سپنر ایت چوان، امت سنگھ اور سدھارتھ ترویدی کو سپاٹ فکسنگ کے الزامات میں جیل جانا پڑا۔ اس کے علاوہ ہربھجن سنگھ کی طرف سے سری سنت کو لگایا گیا تھپڑ کون بھول سکتا ہے۔ وہ تھپڑ ہربھجن سنگھ کو بہت مہنگا پڑا۔ اتنا ہی نہیں آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی پر بھی سنگین الزام لگے اور انہوں نے تو یہاں تک کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔اب دیکھنا ہے کہ آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کیا کچھ ہوتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :