امریکا میں برفانی طوفان ،3ہزار سے زائد پروازیں منسوخ،11ہزار بچوں نے رات سکول میں گزاری

جمعرات 13 فروری 2014 03:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) امریکی ریاستوں میں برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں،11ہزار بچوں نے رات اسکول میں گزاری،3000سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں،برطانیہ میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈیوڈ کیمرون نے مشرق وسطیٰ کا دورہ منسوخ کردیا،امریکا میں شدید برف باری سے جنوبی ریاستیں مشکلات کا شکار ہیں،ٹیکساس سے لے کر نارتھ کیرولونیا تک شدید سردی کے باعث اسکول اور کاروبار بند ہیں، جبکہ 3300 سے زائد پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے،ان میں 1300 پروازیں منگل تک منسوخ کی گئی تھیں تاہم موسمی شدت کو دیکھتے ہوئے جمعرات تک کی مزید 1900 پروازوں کوبھی اب منسوخ کردیا گیا ہے،ریاست الاباما میں 11 ہزار سے زائد بچوں نے رات اپنے اسکولوں میں گزاری۔

(جاری ہے)

صدر اباما نے ریاست جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ نارتھ اور ساوٴتھ کیرولینا ، مسی سپی میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :