امریکی حکومت کے لیے قرضوں کی حد میں اضافے کی منظوری

جمعرات 13 فروری 2014 03:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)امریکی ایوان نمائندگان نے اکثریتی رائے سے حکومت کے لیے قرضوں کی حد میں اضافے سے متعلق قرارداد منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ریپبلکن ارکان کی اکثریت والے ایوان نمائندگان سے توقع تھی کہ وہ ایسی کسی قرارداد کی حمایت کرنے کے بجائے اوباما انتظامیہ کے ساتھ تصادم کا راستہ اپنائے گا۔ تاہم ریپبلکن ارکان نے اوباما کی ڈٰیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے ساتھ مل کر اس بارے میں بل کی منظوری دے دی۔ قرارداد کے حق میں 221 اور مخالفت میں 201 ووٹ ڈالے گئے۔ اٹھائیس ریپبلکن ارکان نے بھی اس بل کی حمایت کی۔ اس طرح امریکی وزارت خزانہ اگلے 13 مہینوں کے لیے معمول کے مطابق نئے قرضے لے سکے گی۔