ونٹر اولمپکس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ،ناروے نے گیارہ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

جمعرات 13 فروری 2014 03:10

سوچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014 )ونٹر اولمپکس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ،ناروے نے گیارہ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ سوچی میں جاری اولمپک میلے میں مینز اسنو بورڈنگ ہاف پائپ فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے PODLADTCHIKOV IOURIکے کرتب کمال کے تھے۔آئی پوڈ نے 94 اعشاریہ 75 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔جاپان کے 15 سالہ HIRANO AYUMUنے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا اور سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

ویمنز لوڑ سنگلز میں جرمنی کی NATALIE سب پر بازی لے گئیں، طلائی تمغہ جیت کر جرمنی کے گولڈ میڈلز کی تعداد دو کر دی۔ وومنز اسکی جمپنگ نارمل ہل کے فائنل میں STOLZ نے بھی جرمنی کے لیے گولڈ میڈل جیتا،اس طرح جرمنی تین گولڈ کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا۔فیگر اسکیٹنگ پیئرز شارٹ میں بھی جرمن جوڑی کی پرفارمنس شاندار رہی۔اس نے79اعشاریہ 64 پوائنٹس حاصل کیے۔روسی پیئر نے بھی اپنی دلکش پرفارمنس سے حاظرین کے دل موہ لیے، ان کااسکور75.21 رہا۔