بلغاریہ میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تیسری کوشش بھی ناکام

جمعرات 13 فروری 2014 03:22

صوفیہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)بلغاریہ میں ملکی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تیسری کوشش بھی بدھ کے روز ناکام ہو گئی۔ اپوزیشن کی یہ تیسری کوشش ظاہر کرتی ہے کہ سوشلسٹوں کی قیادت میں قائم صوفیہ کی موجودہ حکومت کو کتنے خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

یہ حکومت گزشتہ برس اقتدار میں آئی تھی۔ اسے شروع سے ہی عوامی مظاہروں اور سیاسی جھگڑوں کا سامنا رہا ہے۔ بلغاریہ یورپی یونین کا رکن غریب ترین ملک ہے۔ عدم اعتماد کی یہ پارلیمانی قرارداد اپوزیشن جماعت جی ای آر بی نے پیش کی تھی۔