افغانستان‘ اتحادی فوج کا آپریشن کے دوران 6 طالبان کو ہلاک ‘ 14 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 13 فروری 2014 03:19

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) افغانستان میں اتحادی فوج نے آپریشن کے دوران 6 طالبان کو ہلاک اور 14 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ زابل‘ قندھار‘ قندوز اور بغلان میں اتحادی فوج نے مشترکہ آپریشن کئے جن میں چھ طالبان ہلاک جبکہ چودہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران اتحادی فوج نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :