علی احمد کرد نے اپنے مقدمات میں بطور وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہونا شروع کردیا ،افتخار محمد چوہدری کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہورہے تھے

جمعرات 13 فروری 2014 03:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد وکلاء تحریک کے سرگرم رہنما علی احمد کرد نے سپریم کورٹ میں اپنے مقدمات میں بطور وکیل پیش ہونا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ سابق چیف جسٹس کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہورہے تھے ۔ بدھ کے روز وہ عبدالقہار نامی ملزم کی جانب سے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دیئے ۔