سافٹ ویئر خرابی، ٹویوٹا نے قریب دو ملین گاڑیاں واپس بلا لیں

جمعرات 13 فروری 2014 03:23

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)جاپانی کی ٹویوٹا کمپنی نے اپنی Prius ماڈل کی ہائی برِڈ گاڑیوں میں سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث دنیا بھر میں فروخت کی گئی ایسی 1.9 ملین گاڑیاں مرمت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹویوٹا کمپنی کے مطابق اس سافٹ ویئر کی خرابی کی باعث گاڑی کے پہیے اچانک رک سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک لیکن کسی بھی ملک میں اس وجہ سے کسی حادثے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ سافٹ ویئر اس ماڈل کی گاڑیوں کے Hybrid سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔ واپس منگوائی گئی گاڑیوں میں سے قریب ایک ملین جاپان میں اور سات لاکھ سے زائد شمالی امریکا میں فروخت کی گئی تھیں۔ یہ گاڑیاں مارچ 2009ء اور فروری 2014ء کے درمیانی عرصے میں تیار کی گئی تھیں۔