سپریم کورٹ کا پرویز انور کی عدم گرفتاری پر اظہار بر ہمی ،24 فروری تک مفرور کو ہر صورت میں گرفتار کرنے کا حکم ،ملک میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے ، پولیس مفروروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، جسٹس جواد ایس خواجہ ،پرویز انور کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ، عنقریب گرفتار کرلینگے ، مصطفے رمدے

جمعرات 13 فروری 2014 03:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) سپریم کورٹ نے پرویز انور نامی مفرور کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو 24فروری تک مفرور کو ہر صورت میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے اور پولیس مفروروں کو گرفتار نہیں کررہی ہے اس لے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی خراب ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرکے مفروروں کو گرفتار کرکے آئین و قانون نے پولیس کو امن وامان کا مینڈیٹ دیا ہے وہ اس کو پورا کرنے کی کوشش کرے ۔ انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں دوران سماعت اے جی مصطفے رمدے پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز انور کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں عنقریب اس کو گرفتار کرلیں گے اس پر عدالت نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :