ایڈن ہاوٴسنگ سوسائٹی کے مالک سابق چیف جسٹس کے داماد کے 7500خاندانوں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ کا انکشاف ،400متاثرین نے چیف جسٹس اوروزیراعظم سے نوٹس کی اپیل کردی، نجی ٹی وی رپورٹ

جمعرات 13 فروری 2014 03:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014)ایڈن ہاوٴسنگ سوسائٹی کے مالک ،سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے دامادڈاکٹرامجد کا 7500خاندانوں کے ساتھ اربوں کافراڈ،400متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اوروزیراعظم سے نوٹس کی اپیل کردی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈن ہاوٴسنگ سوسائٹی کے مالک ڈاکٹرامجدسابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے دامادہیں ،ایڈن ہاوٴسنگ سوسائٹی نے چندسال پہلے اڑھائی لاکھ سے اپناکاروبارشروع کیااوراب اربوں کی ملکیت بن چکی ہے ۔

ایڈن ہاوٴسنگ سوسائٹی کے مالک نے 7500خاندانوں کے ساتھ اربوں نہیں کھربوں کافراڈکیاہے جنہوں نے سوسائٹی کے مالکان کیخلاف نیب ایف آئی اے اوردیگراداروں میں درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن سابق چیف جسٹس کی مداخلت کی وجہ سے یہ تمام کیسزبندکردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈن ہاوٴسنگ سوسائٹی کے مالکان اخباروں میں شہریوں کولوٹنے کیلئے مختلف قسم کے اشتہارات شائع کرتے ہیں اورپلاٹ اورگھردینے کاوعدہ کرتے ہیں ،لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعدنہ ہی شہریوں کوگھرملتاہے اورنہ ہی پلاٹ ،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بھی انکشاف ہواہے کہ اس کمپنی کیخلاف سپریم کورٹ نے ایکشن لیااورکمپنی کے تمام اکاوٴنٹس بندکردیئے گئے ہیں لیکن افتخارمحمدچوہدری کی مداخلت سے اکاوٴنٹ بحال ہوگئے ہیں ۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیاگیاہے کہ یہ سوسائٹی لاہور،فیصل آباد،اسلام آباداوردیگربڑے شہروں میں ہاوٴسنگ پروجیکٹ لانچ کی ہیں ،جس کے باقاعدہ نقشہ جات بھی اخباروں میں شائع کئے جاچکے ہیں ۔اس میں ایڈن لگژری ولاز،ایڈن آباد،ایڈن گارڈن اوردیگرنام شامل ہیں ۔اس کمپنی نے 7500خاندانوں کے ساتھ فراڈکئے ہیں اوراس کمپنی کے چارسومتاثرین نے نجی ٹی وی پرپیش ہوکراپنے حقوق کیلئے آوازاٹھائی ہے اورکمپنی کے فراڈکی دستان سنائی ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی اس کمپنی کیخلاف درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ لاہورمیں ایل ڈی اے کی ملی بھگت سے ایڈن ہاوٴسنگ سوسائٹی کے پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں اورشہریوں کولوٹاگیاہے ۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے اپنے بیٹے کے ولیمے کیلئے حکومت سے قرضہ لیالیکن لاہورکینٹ میں بارہ کروڑسے زائدمالیت کااپناگھربنالیاہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ کینیڈاسے آئی ہوئی خاتون نے بتایاکہ اس نے اس ہاوٴسنگ سوسائٹی سے ایک پلاٹ خریدااوراس کی باقاعدہ قسطیں اداکیں ،قسطوں کی ادائیگی کے بعدجب اس نے پلاٹ کے قبضے کیلئے مطالبہ کیاتوہاوٴسنگ کے ملازمین نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف جسٹس سے مطالبہ کیاہے کہ اس ہاوٴسنگ سوسائٹی کیخلاف نوٹس لیکر7500خاندانوں کوانصاف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :