رحیم یار خان، تباہ ہونیوالی سوئی گیس کی تینوں پائپ لائنوں کی مرمت مکمل، پنجاب بھر میں گیس کی بحالی شروع

جمعرات 13 فروری 2014 03:17

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) تین روز قبل یوسف آباد کے نزدیک تباہ ہونے والی سوئی گیس کی تینوں پائپ لائنوں کی مرمت مکمل ہونے کے بعد پنجاب بھر میں گیس کی بحالی شروع تاہم معمول ہوا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں سوئی گیس پائپ لائنوں کی حفاظت کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت کیے جائیں یاد رہے کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب تخریب کاروں نے یوسف آباد کے نزدیک گزرنے والی سوئی گیس کی 18،30 اور 36انچ قطر کی تین پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس سے پنجاب بھر کو گیس کی سپلائی معطل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون جاں بحق جبکہ سینکڑوں جانور ہلاک اور 15سے 20ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئی تھیں جس پر سوئی نادرن گیس انتظامیہ نے ہنگامی طور پر سکھر ،بہاولپور اور ملتان سے امدادی ٹیموں کو بلوا کر مذکورہ پائپ لائنوں کی مرمت شروع کی تاہم معلوم ہوا ہے کہ دھماکے سے 100فٹ گہرا اور 100فٹ لمبے پڑنے والے گڑھے کو ابھی تک بھرا نہیں جا سکا اور دھماکے کے مقام پر سکیورٹی گارڈز بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تقریباً تین ہفتے قبل دھماکے والی جگہ سے تقریباً10کلو میٹر دور 27ہزاری کے مقام پر سوئی گیس پائپ لائن کو بم سے اڑانے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی تھی جب ایک نجی سکیورٹی گارڈ نے سوئی گیس پائپ لائن کے نزدیک بم نصب کرنے والے تخریب کاروں کو موقع پر ہی پکڑ نے کی کوشش کی لیکن مذکورہ تخریب کار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم سیکورٹی گارڈ نے حاضر دماغی سے کا م لیتے ہوئے مذکورہ بم ناکارہ بنا دیا تھا جس پر ضلعی پولیس آفیسر نے مذکورہ سیکورٹی گارڈ کو دس ہزار روپے انعام بھی دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :