بولیویا، سیلابی ریلے کی زد میں آکر متعدد دیہات زیر آب گئے

ہفتہ 15 فروری 2014 07:24

بولیویا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) بولیویا میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر متعدد دیہات زیر آب گئے۔شمال مشرقی بولیویا میں طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب نے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ کردی ، دیہی آبادی سیلاب کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہے ، آمدورفت کے لئے کشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ، مقامی حکومت کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاک ونے والوں کی تعداد اڑتیس ہوچکی ہے۔