چین سمیت کسی بھی ملک سے خوفزدہ نہیں‘ بھارت،لداخ میں چینی فوج نے کوئی دراندازی نہیں کی نہ ہی اپنی فوج کو للکارا گیا ہے‘ وزیر دفاع

ہفتہ 15 فروری 2014 07:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) بھارت نے چینی فوج کی جانب سے لداخ میں داخل ہوکر بھارتی فورسز کو للکارنے اور ان سے ہتھیار چھیننے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین سمیت تمام پڑوسی ممالک کے کیساتھ لگنے والی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں‘ کسی کو بھی اپنی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات وزیر دفاع اے کے انتھونی نے لوک سبھا کے اجلاس کے دوران ایک سوال پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر چین کی جانب سے دراندازی نہیں ہورہی تاہم سرحدوں کا تعین نہ ہونے کے باعث کبھی کبھار ایسے واقعات رونماء ہونا قدرتی امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے بہت قریب پہنچ جاتی ہیں جسے دراندازی کا نام دیا جارہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت اور چین نے ایک لائحہ عمل اپنانے کا ارادہ کیا ہے تاکہ سرحدوں کا تعین مکمل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :