سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی کی چیئرمین سینٹ بخاری سے شدید جھڑپ، تلخ جملوں کا تبادلہ،مجھ پر دباؤ ڈالا گیا تو ایوان کو ملتوی کر دوں گا۔چیئرمین سینٹ

ہفتہ 15 فروری 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی کی چیئرمین سینٹ بخاری سے شدید جھڑپ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ۔مجھ پر دباؤ ڈالا گیا تو ایوان کو ملتوی کر دوں گا۔ چیئرمین سینٹ۔ جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں جب سینیٹر ہری رام نے نکتہ اعتراض پر بولنا چاہا تو پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو چیئرمین سینٹ نے انہیں یہ کہہ کر روک دیا کہ آپ بات کریں گے تو بات بھی ہو جائے گی ۔

ایوان کو پسند نا پسند کے تحت نہ چلا ئیں۔

(جاری ہے)

مگر رضا ربانی اپنی سیٹ پر کھڑے ہو کر بولتے رہے جس پر چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے کہا کہ میاں رضا ربانی انہیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ان پر دباؤ نہ ڈالیں ورنہ ایوان کو ملتوی کر دوں گا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وہ ایوان کو ایک طریقہ کار کے تحت چلائیں گے ۔اس دوران اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل کھڑے ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے نکتہ اعتراض کا جواب نہ آیا وہ کسی کو بولنے نہیں دیں گے ۔مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ہمیں بولنے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ 30 مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انہیں بولنے نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :